اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بہار کے تشخص اور عزت نفس کی علامت ہیں نتیش'

جنتادل یونائٹیڈ نے بہار کے وزیراعلیٰ کے 15 سالہ دور اقتدار کو گذشتہ سات دہائیوں کا سب سے شاندار دور ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

جنتادل یونائٹیڈ نے بہار کے وزیراعلیٰ کے 15 سالہ دور اقتدار کو گذشتہ سات دہائیوں کا سب سے شاندار دور ہونے کا دعویٰ کیا ہے
جنتادل یونائٹیڈ نے بہار کے وزیراعلیٰ کے 15 سالہ دور اقتدار کو گذشتہ سات دہائیوں کا سب سے شاندار دور ہونے کا دعویٰ کیا ہے

By

Published : Jul 21, 2020, 8:13 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے پندرہ برس کے دور حکمرانی کو گذشتہ 73 برسوں کا سب سے بہترین دور قرار دیا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے بہار عالمی نقشے پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

جے ڈی یو ترجمان راجیو رنجن پرساد نے منگل کو کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی مدت کار میں زراعت، سڑک، بجلی، قانون کی حکمرانی، شراب بندی، خاتون اور کمزور طبقات کی ترقی اور ہمہ جہت ترقی کے ساتھ ساتھ محصولات بچت والی ریاست بنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی امداد پر انحصار کم کرکے اندرونی وسائل کی توسیع جیسی حصولیابیاں تو ہیں ہی، دوسری طرف ان کی حکومت کو معاشی ترقی کی مسلسل ڈبل ہندسوں کی شرح نمو، فی شخص آمدنی میں اضافہ اور معاشی، سماجی عدم مساوات کم کرنے جیسے موضوعات میں بھی کامیابی ملی ہے۔

مسٹر پرساد نے کہا کہ تشخص اور عزت نفس جیسے سوالات پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تسلسل کے ساتھ جس طرح سے بہار کی نمائندگی کی اس سے بھی عام بہاری کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے۔

وہیں کال چکر پوجا، گرو گوبند سنگھ جی اور گرونانک جی سے منسلک عالمی سطح کے پروگرامز سے بہار عالمی نقشے پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details