اردو

urdu

ETV Bharat / state

Appointment Letter Distribution Programme نتیش کمار نے 454 کامیاب امیدواروں کے درمیان تقرری نامے تقسیم کیے - پٹنہ نیوز

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے 9 محکموں کے 454 کامیاب امیدواروں کے درمیان تقرری نامے تقسیم کیے۔ Appointment Letter Distribution Program

نتیش کمار نے 454 کامیاب امیدواروں کے درمیان تقرری نامے تقسیم کیے
نتیش کمار نے 454 کامیاب امیدواروں کے درمیان تقرری نامے تقسیم کیے

By

Published : Dec 14, 2022, 9:18 AM IST

پٹنہ: دارالحکومت پٹنہ کے سمراٹ کنونشن گیان بھون میں منعقد تقرری نامہ تقسیم پروگرام میں کل 9 الگ الگ محکموں کے 454 ان کامیاب امیدواروں کے درمیان تقرری نامہ تقسیم کئے جو بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے اس مقام تک پہنچے ہیں۔ تقرری تقسیم پروگرام میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے علاوہ بہار حکومت کے وزیر خزانہ وجے چودھری، خوراک اور صارفین محکمے کی وزیر لیسی سنگھ، محصولات و زمینی اصلاحات کے وزیر آلوک کمار مہتا، وزیر ٹرانسپورٹ شیلا منڈل، دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار بھی موجود تھے۔ تقرری نامہ تقسیم کے ساتھ ساتھ گیان بھون میں تقرری حاصل کرنے والوں کے لئے اورینٹیشن پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ Appointment Letter Distribution Program

نتیش کمار نے 454 کامیاب امیدواروں کے درمیان تقرری نامے تقسیم کیے

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ ہم نے اسی سال پندرہ اگست کے موقع گاندھی میدان سے یہ اعلان کیا تھا کہ ہماری حکومت بہار کے لوگوں کو دس لاکھ روزگار اور دس لاکھ نوکری دے گی۔ ہماری حکومت اپنے اس اعلان کو ہر حال میں عملی شکل دیں گی جس کا آغاز ہو چکا ہے بہار کے مختلف محکموں میں بڑے پیمانے پر تقرری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے چیف سکریٹری عامر سبحانی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں میں خالی عہدوں پر تقرری کا عمل جلد از جلد مکمل کرائیں اور اس کام میں تیزی و شفافیت کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا وعدہ پورا ہو سکے اور اس سے ریاست کے نوجوانوں کی امیدیں پوری ہو سکے۔ Nitish hands appointment letters to 454 new recruits in Bihar govt

جن 9 محکموں کے نوتقرر افسران کو تقرر نامہ دیے گئے ان میں خوراک صارفین کے تحت 134، سپلائی انسپکٹر محکمہ دیہی ترقیات کے تحت 119،محکمہ ریونیو اور اصلاح اراضی کے تحت 61، داخلہ محکمہ کے تحت 52، لیبر وسائل محکمہ کے تحت 44، محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت 30، محکمہ ٹیکس کے تحت 9 ،محکمہ گنا کے تحت 3، محکمہ الیکشن کے تحت 2 کے نام قابل ذکر ہیں ۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ جن مقامات پر اب آپ افسران کی تقرری ہوگی مجھے پورا یقین ہے کہ آپ لوگ اپنے فرائض کی ادائیگی بہتر طریقہ سے کریں گے۔ چیف سکریٹری عامر سبحانی نے افسران کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کی زندگی میں ایک بہتر وقت آنے والا ہے جس سے اب آپ کی ذمہ داری اور جواب دہی دونوں بڑھ گئی۔ Appointment Letter Distribution Program

یہ بھی پڑھیں : JDU State President بی جے پی انتخابات جیتنے کیلئے معاشرے میں زہر گھول رہی ہے، امیش کوشواہا

ABOUT THE AUTHOR

...view details