اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جنتا کے دربار میں وزیراعلیٰ' کے تحت نیتیش کمار کی فریادیوں سے ملاقات

وزیراعلیٰ نے اس تقریب کے بعد نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاست میں ڈینگو اور وائرل بخار و بچوں میں بڑھ رہی بیماری کے متعلق تفصیلات فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ 'ڈینگو اور وائرل بخار پر حکومت نظر رکھی ہوئی ہے۔'

بختیار پور کا نام تبدیل کرنے کے سوال پر برہم ہوئے نتیش
بختیار پور کا نام تبدیل کرنے کے سوال پر برہم ہوئے نتیش

By

Published : Sep 13, 2021, 6:42 PM IST

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار آج 'جنتا کے دربار میں وزیراعلیٰ' تقریب کے دوران سینکڑوں فریادیوں کے مسائل سے روبرو ہوئے۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ اور اعلی افسران کو فوری ہدایت دیتے ہوئے حل کرنے کی بات کہی۔'

وزیراعلیٰ نے اس تقریب کے بعد نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاست میں ڈینگو اور وائرل بخار و بچوں میں بڑھ رہی بیماری کے متعلق تفصیلات فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ 'ڈینگو اور وائرل بخار پر حکومت نظر رکھی ہوئی ہے۔'

بختیار پور کا نام تبدیل کیے جانے کے سوال پر نتیش کمار چراغ پا ہو گئے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ 'کون اس کا نام بدلے گا۔ بختیار پور میری جائے پیدائش ہے۔'

بختیار پور کا نام تبدیل کرنے کے سوال پر برہم ہوئے نتیش

وزیراعلیٰ نتیش کمار سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ دشہرہ اور دوسرے مذہبی تقریبات کی اجازت دیں گے۔ تو اُنہوں نے واضح طور پر کہا کہ 'ہم نے کئی معاملے میں چھوٹ دے رکھی ہے۔ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کسی بھی مقامات پر زیادہ بھیڑ نہ لگائیں۔'

وزیراعلٰی نے ریاست میں ڈینگو چکنگونیا اور وائرل بخار خصوصی طور پر بچوں میں پھیلنے والے انفکشن کے متعلق کہا کہ 'اس تعلق سے تمام تیاریاں کی گئی ہیں۔ جانچ بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہسپتال میں بیڈ کی کمی نہیں ہے۔ تمام افسران اور محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔'

کورونا کے تعلق سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'کورونا کے جانچ میں تیزی آئی ہے۔ ہم چھ مہینے میں چھ کروڑ سے بھی زیادہ ٹیکا کاری کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 17 ستمبر کے روز وزیراعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر بڑے پیمانے پر ٹیکا کاری کی جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details