پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار جموں و کشمیر کے پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ کیے گئے گرینیڈ حملے میں بہار کے رہنے والے محمد ممتاز کی موت پر سوگوار ہیں۔ انہوں نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ Militant attack in Pulwama
وزیر اعلیٰ نے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے محمد ممتاز کے پسماندگان کو وزیر اعلیٰ راحت فنڈ سے 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیبر و سائل محکمہ اور محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں سے ضابطہ کے مطابق دیگر فوائد دینے کی افسران کو ہدایت دی ہے۔