امام باندی بیگم امام بارگاہ کے مولانا اسعد رضا نے ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے پورے اہتمام کے ساتھ محرم نہیں منایا گیا۔ حکومت کی پابندی کا لحاظ رکھتے ہوئے ہر جگہ عزاداروں نے اپنے امام بارگاہوں میں مجالس قائم کی لیکن اس بات کا لحاظ رکھا کہ حکومت کی پابندیوں پر عمل درآمد بھی ہو اور ہم اپنے اس فرائض کو انجام بھی دیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر عظیم آباد کا یہ تاریخی امام بارگاہ جسے گلزار باغ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ امام باندی بیگم نے 1890 میں اپنی ساری جائیداد وقف کر دی تھی اور اس وقف کے ساتھ ساتھ انہوں نے مجالس عزا کو بھی فروغ دیا دینی امور کو بھی انجام دیا۔