بہار میں کورونا کے معاملے میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر ابھی تک مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگا ہے، حالانکہ نائٹ کرفیو نو بجے کے بدلے شام 6 سے لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے اور شام چار بجے تک سبھی دکانیں بند ہوجائیں گی۔
محکمہ داخلہ کے ذریعہ جاری حکم نامے کے مطابق بہار میں رات نو بجے کے بدلے شام چھ بجے سے نائٹ کرفیو ہوگا جو صبح چھ بجے تک نافذ رہے گا۔ ریاست میں سبھی دکانیں اب شام چار 4 بجے تک ہی کھلیں رہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی پوری ریاست میں دفعہ 144 لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکار نے شادی میں شریک ہونے والوں کی تعداد کم کر دی ہے۔ اب صرف 50 لوگ ہی شادی بیاہ کے پروگرام میں شامل ہو پائیں گے۔ پہلے شادی میں 100 لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت تھی۔