دربھنگہ: بہار کے پھلواری شریف معاملے میں جمعرات کے روز این آئی اے کی ٹیم نے دربھنگہ کے لہریا سرائے تھانہ علاقے کے راجتولی سوختی میں واقع دانش لاج میں چھاپے ماری کی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں لکھنؤ سے مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں این آئی اے کی ٹیم نے پی ایف آئی کے رکن نور الدین جنگی کو گرفتار کیا تھا۔ نورالدین جنگی کا دانش لاج میں اکثر آنا جانا اور لوگوں سے ملنا جلنا لگا رہتا تھا۔ اسی حوالے سے این آئی اے کی ٹیم نے دانش لاج پر چھاپے ماری کی ہے۔
وہیں دوسری ٹیم سنگھواڑا تھانہ علاقہ کے شنکر پور گاؤں کے رہائشی ذاکر اور ان کے اہلیہ سے بھی پوچھ تاچھ کی ہے، این آئی اے کی ٹیم قبل میں جنگی کے اہل خانہ اور اسی گاؤں کے ثناء اللہ عرف عاقب کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کر چکی ہے۔