اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maoist Leader Vijay Arya ماؤنواز لیڈر وجے آریہ کے کئی ٹھکانوں پراین آئی اے کی چھاپہ ماری

بہار کے ماؤنواز رہنما وجے آریہ کے کئی مقامات پر این آئی اے کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی ہے، یہ چھاپہ ماری صبح چھ بجے سے جاری ہے۔ NIA on several locations in Patna and Aurangabad of big Maoist leader Vijay Arya

وجے آریہ
وجے آریہ

By

Published : Sep 2, 2022, 10:51 AM IST

بہار کے ماؤنواز لیڈر وجے آریہ کے کئی مقامات پراین آئی اے نے ایک ساتھ چھاپے مارے ہیں۔ پٹنہ کے شاستری نگر کے اے جی کالونی میں واقع میں وجئے آریہ کے بیٹے کے گھر پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے، انسپکٹر مکیش کمار سنہا کی قیادت میں چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

NIA on several locations in Patna and Aurangabad of big Maoist leader Vijay Arya

اورنگ آباد میں واقع وجے آریہ کے کی بیٹی اور ڈسٹرکٹ کونسلر شوبھا کماری کے سسرال پر بھی چھاپے مارے جا ری ہے، اس کے علاوہ گیا ضلع کے کوچ تھانہ کے تحت کاروا گاؤں میں بھی چھاپے ماری کی جارہی ہے، این آئی اے نے صبح 6 بجے سے تینوں جگہوں پر چھاپے ماری کی ہے۔

این آئی اے کورٹ کیس نمبر 5/22 کے تحت این آئی اے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد چھاپہ ماری کی جارہی ہے، ان کی رہائش گاہ سے کچھ دستاویزات برآمد ہوئے ہیں، جن کی فوٹو کاپی این آئی اے کے ایک افسر نے کی ہے، وجے آریہ جیل میں ہیں۔

واخص رہے کہ 13 اپریل 2022 کو روہتاس اور اورنگ آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ انعامی نکسلائٹ وجے آریہ کو گرفتار کیا تھا، جو گزشتہ 4 سال سے مفرور تھے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے نکسلائیٹ امیش چودھری کو بھی گرفتار کیا ہے، پولیس کی یہ کارروائی روہتاس تھانے کے سمہوٹا کے قریب کی گئی۔ نکسلی وجے آریہ کے خلاف 14 ریاستوں میں کیس درج ہیں۔

بتا دیں کہ نکسلائٹ وجے آریہ گیا ضلع کے کوچ تھانہ علاقے کے ساکن ہیں، گیا، جہان آباد، اورنگ آباد، کیمور اور روہتاس اضلاع کے مختلف علاقوں میں نکسلائیٹ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں،اور پچھلے کئی دنوں سے روہتاس کے پہاڑی علاقے میں اپنی تنظیم کو بڑھانے میں مصروف تھے۔

مزید پڑھیں:ماونواز پولیس کی گرفت میں

ماؤنواز لیڈر نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز گورارو چائنہ مل کے مزدوروں کی لڑائی سے کیا۔ بعد میں بائیں بازو کی نکسلی تنظیم ایم سی سی میں شامل ہوگئے، ماؤنواز تنظیم کی مرکزی کمیٹی کا رکن بننے کے بعد حکومت نے مردہ یا زندہ پکڑے جانے پر انعام کا اعلان کیا تھا۔ بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details