اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Raid in Motihari موتیہاری میں پی ایف آئی کے تین مشتبہ افراد پولیس حراست میں - موتیہاری میں پی ایف آئی کے مشتبہ افراد

ضلع موتیہاری میں این آئی اے پٹنہ اور رانچی کی ٹیم نے پی ایف آئی سے وابستہ ہونے کے شک میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تینوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ PFI suspects detained in Motihari

موتیہاری میں پی ایف آئی کے تین مشتبہ افراد پولیس حراست میں
موتیہاری میں پی ایف آئی کے تین مشتبہ افراد پولیس حراست میں

By

Published : Feb 4, 2023, 12:00 PM IST

موتیہاری: ریاست بہار کے موتیہاری میں این آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ این آئی اے پٹنہ اور رانچی کی ٹیم نے ہفتہ کی صبح ضلع کے چکیہ تھانہ علاقے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ این آئی اے نے ضلع پولیس کے ساتھ مل کر چکیہ کے کوواں گاؤں میں چھاپہ مارا اور تین لوگوں کو حراست میں لیا۔ سب کو خفیہ مقام پر رکھ کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف این آئی اے نے کس معاملے میں کارروائی کی ہے، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ اس پورے معاملے کے بارے میں ایس پی کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ پٹنہ اور رانچی این آئی اے کی ٹیم نے ضلع پولیس کی مدد سے چکیہ کے کووان گاؤں میں چھاپہ مارا ہے۔ جس کے بعد این آئی اے تین افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس حراست میں لیے گئے تینوں کے نام بتانے سے پولیس گریز کر رہی ہے۔

بہار پولیس ہیڈکوارٹر کے اے ڈی جی جتیندر سنگھ گنگوار نے بتایا کہ 'این آئی اے نے موتیہاری پولیس کی مدد سے آج صبح چکیہ سب ڈویژن کے علاقے سے پی ایف آئی سے وابستہ ہونے کے شک میں 3 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ سبھی کو بہار پولیس اور مرکزی ایجنسیوں نے مشترکہ پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔ مزید تفصیلات جلد ہی دی جائیں گی۔" بتا دیں کہ چکیہ کے ریاض کا نام بھی پٹنہ کے پھلواری شریف ٹیٹر ماڈیول کیس میں ہے۔ وہ طویل عرصے سے این آئی اے کی گرفت سے باہر ہے۔ اس بار بھی جس جگہ این آئی اے نے چھاپہ مارا ہے، وہ ریاض کا گاؤں کووان ہے۔ اس سے چند ماہ قبل این آئی اے نے ریاض کے گھر پہنچ کر تلاشی لی تھی۔ وہاں سے کئی مشکوک دستاویزات ضبط کر کے اس کے ساتھ لے گئے تھے۔ تاہم اس پورے معاملے میں ریاض کے بھائی نے میڈیا کو یہ نہیں بتایا کہ ان سے کیا سوالات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Praveen Nettaru Murder Case این آئی اے کی چارج شیٹ میں پی ایف آئی پر کلر اسکواڈز تشکیل دینے کا الزام

ABOUT THE AUTHOR

...view details