اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: این آئی اے نے اسلحہ اسمگلر رنجن سنگھ کو گرفتار کیا - گیا میں این آئی اے نے ایک اسلحہ اسمگر راجیو رنجن

ریاست بہار کے ضلع گیا میں این آئی اے نے ایک اسلحہ اسمگلر راجیو رنجن کو گرفتار کیا ہے۔

این آئی اے نے اسلحہ اسمگلر رنجن سنگھ کو گرفتار کیا
این آئی اے نے اسلحہ اسمگلر رنجن سنگھ کو گرفتار کیا

By

Published : Dec 9, 2020, 6:49 AM IST

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے گیا سے اسلحہ تسکری کرنے کے الزام میں راجیو رنجن عرف چنو سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق راجیو رنجن سنگھ موہرا بلاک کی تیتر پنچایت کا مکھیا ہے اور اس کا گھر اتری تھانہ علاقے میں ہے۔

این آئی اے ٹیم نے گیا شہر کے مگدھ کالونی میں رنجن سنگھ کو اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔ راجیورنجن پر مدھیہ پردیش کے جبل پور آرڈیننس فیکٹری سے ہتھیاروں کے پرزے چوری کرنے اور پھر چوری شدہ حصے سے اسلحہ بنانے کا الزام ہے۔ وہیں اطلاع یہ بھی ملی ہے کہ اسلحہ چوری کرنے والے گروہ میں کنگپین کی حیثیت سے رنجن سنگھ کام کرتا تھا۔

اطلاع کے مطابق این آئی اے ابھی رنجن سنگھ سے پوچھ گچھ کررہی ہے حالانکہ گیا پولیس رنجن سنگھ کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کررہی ہے ۔

تیتر پنچایت کے مکھیا راجیو رنجن سنگھ بہار کے مونگیر ضلع میں اسلحہ برآمدگی معاملے کی وجہ سے پہلے بھی سرخیوں میں رہا ہے۔ رنجن سنگھ کو مونگیر ضلع میں اے کے 47 رائفل برآمد ہونے معاملے میں گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ مونگیر کے مفصل تھانہ میں 7 ستمبر 2018 کو درج 323/2018 کے مقدمہ کے تحت اسے 7 ستمبر 2018 کو مونگیر کے مفصل تھانہ پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔

یہ معاملہ اس وقت سرخیوں میں تھا جب مونگیر میں رضوان بیگم کے گھر سے تین اے کے 47 اسلحہ برآمد ہوا ہے اور اس اسلحہ تسکری معاملے میں رنجن سنگھ بھی ملوث ہے ۔ اس معاملے کی ابتدائی تفتیش مونگیر پولیس نے کی تھی اور اس معاملے کو این آئی اے کے حوالے کرنے کے بعد این آئی اے نے بھی اپنی سطح سے ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں گرفتاری کے بعد راجیو رنجن ضمانت پر رہا بھی ہوگیا تھا اور اب این آئی اے کی ٹیم نے جبل پور آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ کے پرزوں کی چوری کے معاملے میں اسے گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مونگیر ضلع سے سنہ 2018 میں اے کے 47 برآمدگی معاملے میں این آئی اے نے 13 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔چنو سنگھ اسلحہ اسمگلنگ کے معاملے میں دومرتبہ جیل جاچکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details