اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے نومنتخب ایم ایل ایز کی فہرست گورنر کو سونپی گئی - نئے ارکین اسمبلی کی فہرست

بہار قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کی فہرست آج گورنر پھاگو چوہان کے حوالے کردی گئی ہے۔

بہار کے نومنتخب ایم ایل ایز کی فہرست گورنر کو سونپی گئی
بہار کے نومنتخب ایم ایل ایز کی فہرست گورنر کو سونپی گئی

By

Published : Nov 12, 2020, 2:18 PM IST

سرکاری ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ چیف الیکشن افسر ایچ آر سری نواس راج بھون پہنچے اور انہوں نے بہار قانون ساز اسمبلی کے 243 نومنتخب اراکین اسمبلی کی فہرست گورنر پھاگوچوہان کے حوالے کردی۔

نومنتخب ارکان اسمبلی کی فہرست حوالے کرنے کے بعد بہار میں حکومت سازی کا باقاعدہ عمل شروع ہو جائے گا، گورنر اکثریت کی بنیاد پر جماعتوں کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

واضح ہو کہ 10 نومبر کو بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے تھے، جس میں این ڈی اے اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے، این ڈی اے اتحاد کو 243 میں سے 125 نشستیں ملی ہیں جبکہ عظیم اتحاد کے حصے میں 110 نشستیں آئی ہیں، اس کے علاوہ ایم آئی ایم کو پانچ، ایل جے پی کو اور بی ایس پی کو ایک ایک نشستیں ملی ہیں، جبکہ ایک آزاد امیدوار نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details