گیا:ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن کے نتائج کے بعد سیاسی گہماگہمی مزید تیز ہو گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے مذہبی مقامات کے دورے کا سلسلہ جاری ہے۔ گیا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے کے بعد سے ہی نومنتخب عہددران کا رہاست کے مختلف مذہبی مقامات پر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، خاص طور پر جہاں انہوں نے انتخابی تشہیر کے دوران پہنچ کر منتیں مانگی تھیں۔ Newly Elected Mayor And Deputy Mayor Visit Shrine In Gaya Bihar
اسی درمیان شہر گیا کے بیت الانوار میں واقع حضرت شاہ نورالہدیٰ ، حضرت شاہ شمس الہدی ، حضرت شاہ سراج الہدی ، حضرت شاہ تجمل الہدی کی درگاہوں پہنچ کر میئر گنیش پاسوان، ڈپٹی میئر چنتا دیوی،سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو، وارڈ کونسلر محمد مزمل سمیت دیگر افراد نے چادریں چڑھائیں اور اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ اس دوران سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے کہا کہ بزرگوں کی عقیدت ان کے دلوں میں بستی ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہی یہاں آیا کرتے تھے اور آج بھی آئے ہیں۔یہاں سے انہیں بہت کچھ ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہاں وہ آکر حاضری دیتے ہوئے پہلے بھی کامیابی کے لئے منتیں مانگی ہے۔ بزرگوں کا آستانہ سکون اور محبت باٹنے کا ہوتا ہے یہاں سبھی طبقے کے لوگوں کی آمد ہوئی ہے۔ اب نگم میں جیت ہوچکی ہے اس لئے یہاں آکر حاضری دی ہے۔