بہار قانون ساز کونسل ڈیلی گیشن کمیٹی نے راشٹریہ جنتا دل کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق کو چیئرمین بنایا ہے۔
قانون ساز کونسل کے رکن محمد فاروق کو نئی ذمہ داری - ایم ایل سی فاروق شیخ
بہار قانون ساز کونسل کے کارگزار سکریٹری ونود کمار نے مکتوب جاری کرکے بتایا کہ کمیٹیاں 9 جون 2021 سے کام شروع کریں گی۔ جس میں راشٹریہ جنتا دل رہنما فاروق شیخ کو نئی ذمہ داری دی گئی ہے۔
قانون ساز کونسل کے رکن محمد فاروق کو نئی ذمہ داری
بہار قانون ساز کونسل کے کارگزار سکریٹری ونود کمار نے مکتوب جاری کرکے بتایا کہ کمیٹیاں 9 جون 2021 سے کام شروع کریں گی۔ ان کے علاوہ کئی پارٹیوں کے رہنماؤں کو مختلف ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ان میں پروفیسر غلام غوث، ڈاکٹر مدن موہن جھا، ٹناجی پانڈے، محمد قمر عالم، ڈاکٹر خالد انور سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔