بہار کے ضلع گیا کے بارہ چٹی بلاک کے بندا پنچایت کے نو منتخب مکھیا راجو یادو نے جیت کی مبارک باد دینے والے ایک شخص سے بدتمیزی کرتے ہوئے جان مارنے کی دھمکی دی New Elected Mukhiya Threatens To Kill The Young Man جس کا آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
نومنتخب مکھیا کا ایک شخص کو جان مارنے کی دھمکی اس واقعے کے بعد اقلیتی طبقہ کے لوگوں نے پولیس تھانہ میں معاملے کی شکایت کی، جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مکھیا کو تھانہ بلا کر گھنٹوں بٹھایا اور بعد ازیں معاملے سے متعلق بانڈ پیپر بھرواکر آزاد کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق راجو یادو کے پنچایتی انتخابات Bihar Panchayat Election 2021 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد گاؤں کے توصیف نے انہیں فون کرکے جیت کی مبارکباد پیش کی، فون پر توصیف کی آواز سنتے ہی راجو یادو نے دوسرے امیدوار کی مدد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے گالیاں دینے شروع کردئے اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ جس کا آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
مزید پڑھیں:
آڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلم طبقے کے لوگوں نے فوری طور پر بارہ چٹی پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی، تھانہ انچارج رام لکن پنڈت نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مکھیا کو تھانہ بلایا اور گھنٹوں تھانہ میں بٹھانے کے بعد ایک بانڈ پیپر بھرواکر آزاد کردیا۔
اس سلسلے میں تھانہ انچارج رام لکھن پنڈت نے بتایا کہ متاثرہ فریق سے متعلقہ معاملے میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست مانگی گئی تھی لیکن انہوں نے درخواست نہیں دی بعد ازاں دونوں فریق کے درمیان اس معاملے پر سمجھوتہ ہوگیا ہے جب کہ اس معاملے میں مکھیا راجو یادو نے نمائندہ کو بتایا کہ متعلقہ معاملے میں ان کو بدنام کرنے کی غرض سے آڈیو وائرل کیا گیا ہے۔