محکمہ صحت کے سیکریٹری لوکیشن کمار سنگھ نے بتایا کہ ریاست بہار کے 22 اضلاع میں 179 نئے کورونا مثبت مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔
بہار: 22 اضلاع میں کورونا کے 179 نئے معاملوں کی تصدیق
ریاست بہار کے 22 اضلاع میں 179 نئے کورونا مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2166 ہوگئی ہے جبکہ 629 مریض صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
بہار کے 22 اضلاع میں کورونا کے 179 نئے معاملے سامنے آئے
ابھی تک ریاست میں 629 مریض صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ 58 ہزار 905 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔
ریاست کے 14 جانچ مراکز پر کورونا کی جانچ ہو رہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں مختلف ریاستوں سے آنے والوں کی تعداد 1184 ہے۔ ان میں زیادہ تر لوگ گجرات اور دہلی کے ہیں۔