بہار کے ضلع دربھنگہ کی نو منتخب ضلع پروگرام افسر، آنگن باڑی ڈاکٹر رشمی ورما نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ مدھوبنی ضلع سے دربھنگہ ضلع میں آنے کے بعد کچھ چیزیں الگ تو ہیں لیکن کچھ چیزیں یکساں بھی ہیں۔ اس ضلع میں میری سب سے پہلی اولیت یہ ہوگی کہ ابھی ضلع میں کل 4200 سو آنگن باڑی مراکز قائم ہیں جو چل رہے ہیں۔ کل 4489 آنگن باڑی سینٹر منظور ہیں۔ جتنے بھی آنگن باڑی سینٹر پر سیویکا سہائکا کے عہدے خالی ہیں، وہاں جلد سے جلد نئی تقرری کروائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آنگن باڑی خاتون سوپر وائزر کے 41 سیٹ پر محکمہ سے روسٹر بن گیا ہے۔ اس ضلع کے لئے اس 41 عہدے کے لئے تقریباً 16577 درخواستیں بھی دستیاب ہوئی ہیں، جس کی تین مہینے کے اندر تقرری کی کاروائی مکمل کی جائے گی۔