بہا ر اسمبلی انتخاب میں سیٹوں کے تقسیم پر پھنسے پیچ کو لے کر ناراض چل رہے راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) کے صدر اپندر کشواہا نے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے زیر قیادت مہا گٹھ بندھن سے ناطہ طور کر بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی ) اور جن وادی سوشلسٹ پارٹی کے ساتھ نیا اتحاد بنا کر ریاست کی سبھی 243 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا آج اعلان کیا ہے ۔
کشواہا نے بی ایس پی کے بہار انچارج رامجی سنگھ گوتم اور جن وادی سوشلسٹ پارٹی کے صدر ڈاکٹر سنجے سنگھ چوہان کی موجودگی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مہا گٹھ بندھن سے ناطہ توڑ نے اور بی ایس پی اور جن وادی سوشلسٹ پارٹی کے ساتھ مل کر نیا اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ اتحاد بہار کی سبھی 243 سیٹوں پر اپنا امیدوار اتارے گا، آر ایل ایس پی کے صدر نے کہاکہ ان کی پارٹی نے تین دن قبل ہوئی میٹنگ میں انہیں سیاسی قدم اٹھانے کیلئے مجاز کردیا تھا۔ عام رائے تھی کہ جس طرح سے مہاگٹھ بندھن چل رہاہے ویسے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت سے سیاسی طور سے نہیں لڑا جاسکتاہے ۔
کشواہا نے الزام عائد جرتے ہوئے کہاکہ 15 سالوں کے مدت کار میں نتیش حکومت نے بہار کو تحت الثریٰ میں دھکیل دیا ہے ۔ اس سے پہلے این ڈی کے مدت کار میں بھی بہار کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے 15 سالوں تک لوگوں کو صرف خوا ب دکھایا ہے ، عوام کی پریشانیوں سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں۔ وہ 15 سالوں تک صرف اپنی کرسی بچانے میں لگے رہے،ریاست میںدرس وتدریس کا نظام پور طرح سے چوپٹ ہوگیا ہے اور نوجوان روزگار۔ روٹی کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔ اس کے پیچھے اچھی تعلیم کا نہ ہونا اہم وجہ ہے۔