اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیپال پولیس کی فائرنگ، ایک بھارتی نوجوان زخمی - بھارت نیپال سرحد پر نیپال پولیس کے جانب سے فائرنگ

ضلع کشن گنج کے ٹیڑھا گاچھ بلاک میں واقع بھارت نیپال سرحد پر نیپال پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں بھارتی نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔

نیپال پولیس کی فائرنگ، ایک بھارتی نوجوان زخمی
نیپال پولیس کی فائرنگ، ایک بھارتی نوجوان زخمی

By

Published : Jul 19, 2020, 9:07 PM IST

Updated : Jul 19, 2020, 10:09 PM IST

ریاست بہار کے کشن گنج ضلع میں واقع بھارت نیپال سرحد پر نیپال پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک بھارتی نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے۔ جس کا علاج پورنیا کے ضلع ہسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

نیپال پولیس کی فائرنگ، ایک بھارتی نوجوان زخمی

اطلاعات کے مطابق معاملہ ٹیڑا گاچھ بلاک کے فتح پور بھارت نیپال سرحد کا ہے، جہاں زخمی نوجوان اپنے ساتھیوں کے ساتھ مویشی ڈھونڈھنے نکلا تھا، اس دوران نیپال اے پی ایف کی جانب سے نوجوانوں پر فائرنگ کی گئی جو نوجوان کے داہنے ہاتھ میں لگی ہے۔

مقامی لوگوں نے نوجوان کو فتح پور پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز نے اسے پورنیا ریفر کر دیا ۔

نیپال پولیس کی فائرنگ، ایک بھارتی نوجوان زخمی

زخمی نوجوان کی شناخت جیتندر کمار سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جو فتح پور گاؤں میں ماسٹر ٹولا کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمی نوجوان کی گائے بھارتی سرحد سے نیپال کی سرحد میں داخل ہوگئی تھی۔ وہ گائے کو واپس لانے کے لیے اپنے دو ساتھی انکیت کمارسنگھ اور گلشن کمار سنگھ کے ساتھ نیپال کی سرحد داخل ہوا تھا۔

ایس ایس بی 12 ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ وریندر چودھری نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا ' نیپال پولیس کی جانب سے بھارتی نوجوانوں پر فائرنگ کی گئی ہے، اس میں ایک نوجوان زخمی ہوا ہے۔'

اس معاملے میں کشن گنج پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار اشیش نے بتایا کہ، 'ایس ایس بی کی سربراہی میں پولیس بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کی ہر نکات پر جانچ کی جارہی ہیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ یہ واقعہ نومنز لینڈ پر پیش آیا ہے، جس کی وجہ سے ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی ہے۔'

Last Updated : Jul 19, 2020, 10:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details