اردو

urdu

ETV Bharat / state

People Protest گیوال بیگہ کا مسلم علاقہ برسوں سے پختہ سڑک کی تعمیر کا منتظر - بہار کے شہر گیا کے وارڈ نمبر 34 اور 35

گیا میونسپل کار پوریشن کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی امیدواروں کی تشہیری مہم شروع ہے تاہم اس دوران ووٹر اپنے مسائل کے تئیں سنجیدہ ہیں اور گزشتہ پانچ برسوں تک نمائندگی کرنے والے رہنماوں سے سوال بھی کررہے ہیں لیکن پارشدوں کا جواب ٹال مٹول کا ہے خاص طور پر مسلم محلوں کے مسائل موضوع بحث ہیںNegligenece Of The Gaya Municipal Corporation

گیوال بیگہ کا مسلم علاقہ برسوں سے پختہ سڑک کی تعمیر کا منتظر
گیوال بیگہ کا مسلم علاقہ برسوں سے پختہ سڑک کی تعمیر کا منتظر

By

Published : Sep 22, 2022, 4:41 PM IST

بہار کے شہر گیا کے وارڈ نمبر 34 اور 35 کے محلے کو جوڑنے والی مرکزی سڑک خستہ حال ہوچکی ہے ، سابق راجیہ سبھا ایم پی مرحوم جلال الدین انصاری نے سنہ 1995 میں وارڈ نمبر 34 اور 35 کو جوڑنے والی اس سڑک کی تعمیر کرائی تھی۔ تاہم اس وقت سے تاحال سڑک کی مرمتی تک نہیں ہوسکی۔Negligenece Of The Gaya Municipal Corporation People Protest

منی مسجد سے گیوال بیگہ بچلی مسجد کے علاقے تک کی یہ سڑک صرف اس لئے خراب ہے کیونکہ یہ گلی کی سڑک دو وارڈوں کو جوڑتی ہے ، یہاں کے باشندوں کے مطابق میونسپل کارپوریشن اور وارڈ پارشد کی عدم توجہی کا معاملہ برسوں سے جاری ہے۔ اس سڑک پر چلنے والے اکثر حادثے کے شکار ہوتے ہیں۔

یہاں عوام بنیادی سہولیات، سڑک، پختہ نالی ، عوامی بہبود کی دیگر سرکاری اسکیمز اور سپلائی کے پانی کے لئے تک و دو کرتے ہیں۔ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی کمی کے باعث اہل علاقہ پریشان ہیں۔سڑک پر برسوں سے لوہے اور پلاسٹک کے پائپ بچھے ہوئے ہیں ۔اوپر سے نالی کے پانی کی نکاسی نہیں ہونے کے سبب گندا پانی ، کیچڑ وغیرہ راستے پر جمع ہوتا ہے ۔

گیوال بیگہ کا مسلم علاقہ برسوں سے پختہ سڑک کی تعمیر کا منتظر

مقامی باشندہ محمد ظفیر عالم اور عابد حسین نے کہاکہ آئے دنوں اس سڑک پر چلنے والے گرتے رہتے ہیں سڑک پر گندگی ایسی ہوتی ہے کہ نمازی کئی بار اس گندگی کی وجہ سے مسجد نہیں پہنچ پاتے ، اس راستے پر بزرگوں کو چلنے میں سب سے زیادہ پریشانی ہے ۔مقامی وارڈ کونسلر اور میونسپل کارپوریشن سے شکایت کی گئی ۔تاہم صرف یقین دہانی کرائی گئی لیکن سڑک آج تک نہیں بن سکی.

یہ بھی پڑھیں:Girl Missing Case علی گڑھ کی ایک بالغ لڑکی لاپتہ، مقدمہ درج

محمد مزمل نے کہاکہ سڑک بننے کے بعد میونسپل کارپوریشن کے چار الیکشن ہوچکے ہیں اس بار پانچواں الیکشن ہے تاہم اس سڑک کے اچھے دن نہیں آئے ،اس علاقے میں مسلمانوں کی آبادی ہے ۔ یہاں پختہ سڑک، گندے پانی کی نکاسی کے لیے نالی ، سپلائی کا پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ نکاسی کا ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے برسات کا پانی اور گھروں سے نکلنے والے گندے پانی کی نکاسی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گیا میونسپل کارپوریشن کے ماتحت 53 وارڈ ہیں جس میں اقلیتی طبقہ اور درج فہرست ذات والے علاقوں میں آج بھی بنیادی سہولیات کا قفدان ہےاب جب انتخاب کا بگل بج چکاہے تو ووٹر موجودہ پارشدوں سے پرانے وعدوں کو یاد دلارہے ہیں۔گیا میونسپل کارپوریشن میں بیس اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی بائیس اکتوبر کو ہوگی ۔Negligenece Of The Gaya Municipal Corporation People Protest

ABOUT THE AUTHOR

...view details