اردو

urdu

ETV Bharat / state

Negligence of Gaya Municipal Corporation: مسلم اکثریتی علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم - گیا میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی

گیا کا مسلم اکثریتی علاقہ سلیم پور، میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کا شکار اور اور یہاں بنیادہ سہولیات کے فقدان لوگ کافی پریشان ہیں۔ Lack of Basic Facilities in Gaya

Lack of Basic Facilities in Gaya
گیا میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی

By

Published : Jun 27, 2022, 6:01 PM IST

Updated : Jun 27, 2022, 6:35 PM IST

گیا:بہار کےگیا کے مسلم اکثریتی علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کا معاملہ برسوں سے جاری ہے۔ شہر کے وارڈ نمبر 53 کے سلیم پور کے عوام بنیادی سہولیات، سڑک، راشن کارڈ، بیوہ پینشن، عوامی بہبود کی دیگر سرکاری اسکیمز اور پینے کے پانی کے لیے بھی تگ و دو کرتے ہیں۔ گیا میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کا سب سے زیادہ شکار مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی کمی کے باعث اہل علاقہ پریشان ہیں۔ شہر کا وارڈ نمبر 53 سلیم پور محلے میں آج بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی نہیں ہے۔ Lack of Basic Amenities in Muslim Majority Area

گیا میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی

سلیم پور میں دونوں طبقے کی آبادی ہے لیکن اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ یہاں پختہ سڑک، گندے پانی کی نکاسی کے لیے نالی پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ نکاسی کا ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے برسات کا پانی اور گھروں سے نکلنے والے گندے پانی کی نکاسی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ مسجد اور مزار کے پاس نالی کا گندا پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو سنبھل کر چلنا پڑتا ہے۔ یہاں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ کئی سرکاری اسکیموں کا انہیں کوئی فائدہ نہیں دیا گیا ہے۔

گیا میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی

مقامی شخص محمد مرتضیٰ اور محمد عالمگیر بتاتے ہیں کہ میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی سے گاؤں کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، جب کہ خواتین کو ندی سے پانی لانا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ سہولیات کی فراہمی کے معاملے میں کارپوریشن کا رویہ امتیازی ہے۔ گیا کا نام بدل کر 'گیا جی' کرنے کی بات ہوتی ہے، سوچھ بھارت ابھیان سروے فہرست میں ہونے کے لئے بیداری مہم اور مہوتسو پر کروڑوں روپے خرچ کردیے گئے جس کا فائدہ نہ تو زمینی حقائق سے دکھتا ہے اور نہ ہی علاقے کے لوگ اس سے خوش ہیں، وہیں دوسری جانب لوگ بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔

محمد مرتضی نے بتایا کہ 'قریب میں ہی پھلگو ندی جہاں پر سیتا کنڈ ہے اور وہاں ہمیشہ میئر، ڈپٹی میئر اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام جائزہ لینے کی غرض سے پہنچتے ہیں لیکن اس محلے میں آج تک میونسپل کارپوریشن کے لوگ نہیں پہنچے جب کہ سلیم پور پرانے محلوں میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ماتحت 53 وارڈ ہیں جس میں اقلیتی طبقہ اور درج فہرست ذات والے علاقوں میں آج بھی بنیادی سہولیات کا قفدان ہے۔ اس حوالے سے جب میونسپل کارپوریشن کے افسران سے نمائندہ نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

Last Updated : Jun 27, 2022, 6:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details