حالیہ دنوں میں راشٹریہ جنتا دل کے 5 ایم ایل سی پارٹی چھوڑ کر جنتا دل یونائیٹیڈ میں شمولیت اختیار کی ہے جس سے بہار کی سیاست میں ایک بحث چھڑ گئی ہے۔
علاوہ ازیں راجد کے سینئر لیڈر رگھونش پرساد یادو کا پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دینا بھی موضوع بحث ہے۔
ایسے میں ارریہ کے رکن پارلیمان و بی جے پی کے سینئر رہنما پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ اس بار بھی بہار میں حکومت این ڈی اے اتحاد کی ہی ہوگی اور وزیر نتیش کمار دوبارہ سے حلف لیں گے۔
چونکہ نتیش حکومت نے جو کام کیا ہے، اسے بہار کی عوام دیکھ رہی ہے، نتیش حکومت نے بلا تفریق سبھوں کے لئے کام کئے ہیں، سڑک، بجلی ،صاف پانی آج گاؤں کی پہچان بن گئی ہے۔