اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس چھاپے ماری میں نکسلی گرفتار - SP Dilnawaz Ahmed informed about the arrest

کیمور ضلع کے ادھورا پولیس اور روہتاس کے چوٹیا پولیس کی ٹیم نے آج مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک 14 سال سے فرار نکسلی بھاردول یادو کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس چھاپے ماری میں نکسلی گرفتار
پولیس چھاپے ماری میں نکسلی گرفتار

By

Published : May 16, 2020, 11:04 PM IST

ریاست بہار میں کیمور ضلع کے ادھورا پولیس اور روہتاس کے چوٹیا پولیس کی ٹیم نے آج مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک 14 سال سے فرار نکسلی کو گرفتار کیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ کاروائی کیمور پہاڑی کے جنگل میں کی گئی تھی، جہاں سے نکسلی بھاردول یادو کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس کو کئی سالوں سے بھاردول یادو کی تلاش تھی ۔

جانکاری کے مطابق پانچ مئی کو ادھورا پولس اسٹیشن کے تحت آنے والے دگدھا جنگل میں درگاوتی دریا کے کنارے پہاڑی سے دو طاقتور بم برآمد ہوئے تھے۔ جسے سی آر پی ایف کی ٹیم میں شامل بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ایک دستہ نے بم کو بے اثر کردیا تھا۔

اس کے بعد بم کی تحقیقات کے لئے کیمور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کے سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس میں شامل ادھورا پولیس اسٹیشن کے سی آر پی ایف کمپنی جی 47 اور کمپنی کمانڈر سی 47 نے تیرا کلا تھانہ اور ادھورا تھانہ کے مشترکہ چھاپوں میں نکسلی بھاردول یادو کو آج گرفتار کر لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم پر پہلے سے ہی کئی کیس درج ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بھاردول یادو روہتاس ضلع کے بیلڈوریہ پولیس اسٹیشن چوٹیا کا رہائشی ہے۔ یہ 2001 میں نکسل سرگرمیوں میں شامل ہوا تھا۔ تب سے اس نے کئی سنگین معاملے کو انجام دئے ہیں، بم دھماکے پولیس ہتھیاروں کو لوٹنے کا منصوبہ جیسے معاملے ان میں شامل ہیں، روہتاس اور کیمور پولیس کئی سالوں سے بھاردول یادو کی تلاش کر رہی تھی لیکن یہ 14 سالوں سے فرار تھا آج بالآخر پکڑا گیا۔

اس سلسلے میں کیمور ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ 5 مئی کو ادھورا پہاڑی کے گاؤں دگدھا کے جنگل میں زندہ دو بم ملے تھے۔ جس کے بارے میں سی آر پی ایف اور پولیس مسلسل چھاپے ماری کر رہی تھی۔ روہتاس پولیس اور کیمور پولیس کی مشترکہ آپریشن میں آج نکسلی بھادول یادو کو جنگل سے گرفتار کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details