گیا:ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع سی آرپی ایف 159بٹالین کے ہیڈ کوارٹر میں نکسلی ابھیاس بھوئیاں پہنچ کر خود سپردگی کی ہے۔اس دوران پولیس کے اعلیٰ افسران نے انہیں مین اسٹریم میں واپس آنے پر گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا ہے. مرکزی اور ریاستی حکومت کی کےتحت نکسلی نے "Rehabilitation Scheme"سرینڈر کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسکے اہل خانہ کو مالی طور پر بھی مدد کی جائیگی اطلاع کے مطابق نکسلی ابھیاس بھوئیاں پر بہار جھارکھنڈ کےمختلف تھانوں میں درجنوں نکسلی واردات کا مقدمہ درج ہے۔اس کے تحت اس پر جھارکھنڈ حکومت نے 15لاکھ روپے اور بہار حکومت نے 25ہزار روپے انعام رکھا تھا۔یہ انعام کی رقم کا سنہ 2022میں اعلان کیا گیا تھا۔
کم عمری میں شامل ہوگیا تھا:
نکسلی ابھیاس بھوئیاں کم عمری میں ہی بھاکپا ماووادی میں شامل ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق بارہ سال کی عمر میں سنہ 2002 میں ابھیاس نے نکسلی میں شامل ہوکر واردات کو انجام دینا شروع کردیا تھا۔ تاہم اس 21سال گزرنے کے باوجود وہ پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا تھا۔جھارکھنڈ کے پرتاب پور تھانہ حلقہ میں راجا خان مرحوم ، مجہدین خان حملے کا بھی ملزم ابھیاس بھوئیاں رہا۔21برسوں میں متعدد بار پولیس اور نکسلیوں کے درمیان بھی تصادم میں وہ شامل رہا ہے۔ کئی بار تصادم میں وہ پولیس سے بچ نکلا تھا۔سی آرپی ایف اور پولیس جوانوں پر حملہ کرنے کا بھی اس پر الزام رہاہے۔