اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی آر پی ایف کے سابق عارضی کیمپ پر نکسلیوں کا حملہ - عمارت کو بارود لگا کر دھماکے سے نکسلیوں نے اڑا دیا

ضلع گیا کے بانکے بازار میں سی آرپی ایف کے سابق عارضی کیمپ پر نکسلیوں نے حملہ کر دیا۔ کیمپ ایک مڈل اسکول کی عمارت میں لگا ہوا تھا۔

سی آر پی ایف کے سابق عارضی کیمپ پر نکسلیوں کا حملہ
سی آر پی ایف کے سابق عارضی کیمپ پر نکسلیوں کا حملہ

By

Published : Feb 19, 2020, 10:08 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:36 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے بانکے بازار میں واقع سوندھا مڈل اسکول کی عمارت میں لگے کیمپ کو نکسلیوں نے بارود لگا کر اڑا دیا۔ دھماکہ سے آس پاس کا علاقہ لرز اٹھا۔

جس جگہ پر اسکول ہے اس سے قریب سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) 153 بٹالین کا کیمپ بھی موجود ہے۔

مقامی خاتون کلیا دیوی نے بتایاکہ 'وہ گھر میں تھی تبھی اچانک دھماکے کی آواز سنائی دی، کسی نے حملہ کیا ہے اس پر انہوں نے بولنے سے منع کردیا تاہم انہوں نے بتایاکہ حملہ کے بعد نکسلی نعرے لگائے گئے۔

سی آر پی ایف کے سابق عارضی کیمپ پر نکسلیوں کا حملہ

اسکول کے ہیڈ ماسٹر کمار نے بتایا کہ 'اسکول کے دو منزلوں کا نصف حصہ تباہ ہوگیا ہے، اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

سٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ 'حملہ کسی نے کیا ہے اس کی جانچ کی جارہی ہے تاہم یہ کام کسی نکسلی تنظیم کاہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 'نکسلیوں پر پولیس کی گرفت سخت ہوئی ہے اسی وجہ سے نکسلیوں نے اپنی موجودگی کے لیے اس طرح کی حرکت کو انجام دیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details