اردو

urdu

ETV Bharat / state

نکسلی سرگرمیوں میں فعال دوا دکان کا مالک گرفتار

بہار میں مونگیر ضلع پولیس کی خصوصی ٹیم نے حویلی کھڑگپور تھانہ علاقہ کے دریا پور سے نکسلی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے والے دوا دکان کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔ وہیں ایسے دیگر 18 لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

نکسلی سرگرمیوں میں فعال دوا دکان کا مالک گرفتار
نکسلی سرگرمیوں میں فعال دوا دکان کا مالک گرفتار

By

Published : Feb 2, 2020, 8:10 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:14 PM IST


پولیس سپرنٹنڈنٹ لیپی سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے09ستمبر 2019 کو لریا ٹانڈ تھانہ علاقہ کے نیو پیسرا پہاڑی پر نکسلیوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپے ماری کر کے ایک نکسلی گورے لال نیا کو گرفتار کیا تھا۔ اس دوران متعدد نکسلی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار نکسلی کے پاس سے ایک بندوق ، کارتوس اور نکسلی پوسٹر اور ادب برآمدد کئے گئے تھے۔ پوسٹر میں عدالتی حراست میں بند سبھی نکسلیوں کو رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مسز سنگھ نے بتایا کہ اس کاروائی کے دوران فرار نکسلیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس مسلسل کوشش کررہی تھی اسی دوران کھڑگپور میں ایک نکسلی کے ہونے کی اطلاع ملی ۔ انہوں نے بتایاکہ اس اطلاع کی بنیاد پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ہری شنکر کمار کی قیادت والی خصوصی ٹیم کی چھاپے ماری میں دریا پور گاﺅں سے دوا دکان کے مالک آسوتوش کمار کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ آسوتوش حویلی کھڑگپور میں دوا دکان چلاتاہے ۔اور کافی طویل عرصے سے مونگیر ، لکھی سرائے اور جموئی ضلع میں نکسلی سرگرمیوںمیں سرگرم رول ادا کر رہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ زخمی نکسلیوں کو ان کے کیمپ میں ضروری دوائیاں مہیا کرا تا رہا ہے۔

مسز لیپی سنگھ نے بتایا کہ لریا ٹانڈ معاملے میں اب تک آسوتوش سمیت چار نکسلیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ مونگیر اور اس کے آس ۔ پاس کے اضلاع میں نکسلی سرگرمیوں میں سرگرم رہنے والے دیگر 18نکسلیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماری کر رہی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ نکسلی آسو توش کو گرفتار کرنےوالی پولیس ٹیم کے اراکین ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ہری شنکر کمار، حویلی کھڑگپور کے تھانہ انچارج منٹو کمار ، لریا ٹانڈ تھانہ صدر کمل کسکو سمیت دیگر پولیس عملوں کو اعزاز سے نوازہ جائے گا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details