اردو

urdu

ETV Bharat / state

شراب مافیاﺅں سے ساز باز کے الزام میں تھانہ صدر معطل - champaran news

بہار کے مشرقی چمپارن کے ترکولیا کے تھانہ صدر کو شراب اسمگلروں سے ساز باز رکھنے کے معاملے میں معطل کر دیا گیا ہے ۔

شراب مافیاﺅں سے ساز باز کے الزام میں تھانہ صدر معطل
شراب مافیاﺅں سے ساز باز کے الزام میں تھانہ صدر معطل

By

Published : Jun 22, 2020, 11:04 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین چندر جھا نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ترکولیا کے تھانہ صدر نونیت کمار نے ایک شراب مافیا سے بڑی مقدار میں شراب ضبط کی اور اس سے روپے لیکر معاملے کو رفع دفع کر دیا ۔

معاملے کی جانچ کے لیے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ شیش یادو کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے سنیچر کی شام ترکولیا تھانہ پرچھاپے ماری کی جس میں پولیس ٹیم کو کئی اہم جانکاریاں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ جانچ ٹیم نے تھانہ احاطہ کے بیت الخلاء سے بھی شراب برآمد کی ہے ۔


جھا نے بتایاکہ چھاپے ماری کے بعد پولیس ٹیم سے ملی رپورٹ کی بنیاد پر تھانہ صدر نونیت کمار کو معطل کر دیا گیا ہے ۔


غور طلب ہے کہ ترکولیا تھانہ صدر نے ایک ہفتہ قبل جے سنگھ پور گاﺅں سے قریب آٹھ سو لیٹر دیسی شراب ضبط کی تھی ۔ تھانہ صدر نے اس معاملے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی اور شراب اسمگلروں سے ساز باز کر کے معاملے کو رفع دفع کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details