اردو

urdu

ETV Bharat / state

Omar Abdullah Reached Patna: عمرعبداللہ اپوزیشن میٹنگ میں شرکت کیلئے پٹنہ پہنچ گئے - عمرعبداللہ کی اپوزیشن میٹنگ میں شرکت

نیشنل کانفرنس لیڈرعمرعبداللہ اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کے لیے پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔ یہاں راہل گاندھی، کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے، شرد پوار، ادھو ٹھاکرے، ہیمنت سورین، اکھلیش سنگھ سمیت کئی لیڈرموجود ہیں۔

عمرعبداللہ اپوزیشن میٹنگ میں شرکت کیلئے پٹنہ پہنچ گئے
عمرعبداللہ اپوزیشن میٹنگ میں شرکت کیلئے پٹنہ پہنچ گئے

By

Published : Jun 23, 2023, 2:26 PM IST

عمرعبداللہ اپوزیشن میٹنگ میں شرکت کیلئے پٹنہ پہنچ گئے

پٹنہ: پٹنہ میں جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اپوزیشن کے سبھی لیڈر پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔ کچھ لیڈر صبح سے ہی پٹنہ آ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ بھی پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔ عمر عبداللہ پٹنہ میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ پٹنہ ایئرپورٹ سے سیدھا اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہوچکے ہیں ۔ وزیر زما خان اور رامانند یادو، جو پہلے سے پٹنہ ہوائی اڈے پر موجود تھے، انہوں نے عمر عبداللہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

اپوزیشن پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے متحد ہوگئی ہے۔ کانگریس، ترنمول کانگریس، آر جے ڈی، جے ڈی یو سمیت 17-18 پارٹیاں آج پٹنہ میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لیے میٹنگ کریں گی۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سمیت کئی رہنما میٹنگ میں شرکت کے لیے جمعرات کو ہی پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔

جمعہ کو راہل گاندھی، سینئر کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے، شرد پوار، ادھو ٹھاکرے، ہیمنت سورین، اکھلیش سنگھ سمیت کئی لیڈر پٹنہ پہنچ گے۔ تمام رہنماؤں کے قیام کے لیے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں انتظامات کیے گئے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں لیڈروں کے جمع ہونے کی وجہ سے دارلحکومت پٹنہ میں پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Omar Abdullah on 5 August اگر نیشنل کانفرنس کمزور نہ ہوتی تو 5اگست ممکن نہ تھا، عمر عبداللہ

جمعہ کو پٹنہ میں 1 این مارگ پر واقع سی ایم نتیش کمار کی رہائش گاہ کے ڈائیلاگ روم میں میٹنگ طے کی گئی ہے۔ اجلاس صبح 11 بجے سے شروع ہو کر شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جس میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ میٹنگ کے بعد تمام رہنما جمعہ کو ہی اپنی اپنی ریاستوں کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details