اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نریندر مودی اور امت شاہ سی اے اے کو لیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں' - Narendra Modi and Amit Shah are misleading

ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے شہر گیا کے گوداوری میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی سطح پر این آرسی، این پی آر اور سی اے اے کی مخالفت ہورہی ہے جسکی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی بیرون ملک کاسفر نہیں کررہے ہیں۔

'نریندر مودی اور امت شاہ سی اے اے کو لیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں'
'نریندر مودی اور امت شاہ سی اے اے کو لیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں'

By

Published : Jan 9, 2020, 2:33 AM IST

انہوں نے کہا این آر سی، یا سی اے اے ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی ہر حال میں این آرسی نافذ کریگی کیونکہ انکے انتخابی منشور میں این آر سی کو نافذ کرنے کی بات کی گئی ہے۔

جیتن رام مانجھی نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں کہ این آرسی نہیں ہوگا اور انکے وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ این آرسی ہوکر رہے گا تو پہلے یہ فیصلہ کرلیں کہ کون جھوٹا اور کون سچا ہے۔

'نریندر مودی اور امت شاہ سی اے اے کو لیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں'

انہوں نے کہا کہ این پی آر غریب طبقے کے لوگوں کے لیے بے حد خطرناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سے سابق صدر جمہوریہ علی احمد فخرالدین کے کنبہ کا نام این آرسی میں نہیں آیا ہے، اسی طرح جیتن رام مانجھی کا بھی نام نہیں آئیگا کیونکہ انہیں پتہ نہیں ہے کہ انکی اور انکے والدین کی پیدائش کہاں ہوئی تھی۔

جیتن رام مانجھی نے مزید کہا کہ این آر سی، این پی آر اور سی اے اے کے خلاف ہر شخص کو آواز اُٹھانی چاہئے۔

واضح رہے کہ بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی سی اے اے، این پی آر اور این آرسی کی مسلسل مخالفت کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details