اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: کورونا کے 19 مریض صحت یاب

دارالحکومت پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج و ہسپتال سے کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ دو دنوں میں 19 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

نالندہ میڈیکل کالج: گزشتہ دو دنوں میں کورونا کے 19 مریض صحت یاب
نالندہ میڈیکل کالج: گزشتہ دو دنوں میں کورونا کے 19 مریض صحت یاب

By

Published : May 3, 2020, 2:29 PM IST

اتوار کے روز صبح دارالحکومت پٹنہ میں اچھی خبر موصول ہوئی ہے۔ نالندہ میڈیکل کالج و ہسپتال سے اب تک 73 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مریضوں کے صحت یاب ہونے سے ڈاکٹروں میں بھی خوشی لہر ہے۔

فی الحال تمام مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد مریضوں کو ہوم قرنطینہ کا مشورہ دیا گیا۔

نالندہ میڈیکل کالج: گزشتہ دو دنوں میں کورونا کے 19 مریض صحت یاب

داراصل نالندہ میڈیکل کالج و ہسپتال میں داخل ہونے والے مثبت مریضوں کے علاج کے بعد منفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دو دنوں میں 19 کورونا مریضوں کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ڈاکٹروں نے 14 دنوں کے لیے ہوم قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا اور آج صبح انہیں ایمبولنس کے ذریعے گھر روانہ کیا۔

وہیں ہسپتال کے سپرنڈنٹ ڈاکٹر نرمل کمار نے بتایا کہ نالندہ میڈیکل کالج و ہسپتال میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 73 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے مریضوں میں بیماری ختم ہوتی جا رہی ہے، اس سے کورونا جنگجو کو کافی خوشی ملتی ہے۔

نالندہ میڈیکل کالج: گزشتہ دو دنوں میں کورونا کے 19 مریض صحت یاب

کورونا وائرس کے انفیکشن سے بہار میں بھلے ہی اضافہ ہو رہا ہے ہولیکن راحت کی بات یہ ہے کہ لوگ صحت یاب بھی ہو رہے ہیں۔ جس کا تازہ مثال نالندہ میڈیکل کالج ہسپتال ہے۔ جہاں اب تک 73 افراد اس ہسپتال سے صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں اور ڈاکٹروں کو بھی کافی خوشی ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ مریض صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details