اردو

urdu

ETV Bharat / state

میانمار کے صدر بودھ گیا کے دو روزہ دورے پر

میانمار کے صدر یوون منٹ، اپنی اہلیہ ڈاکٹر چوچو کے ساتھ دو روزہ دورہ پر بودھ گیا پہنچ چکے ہیں۔

میانمار کے صدر بودھ گیا کے دو روزہ دورے پر
میانمار کے صدر بودھ گیا کے دو روزہ دورے پر

By

Published : Feb 28, 2020, 11:47 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:06 PM IST

صدر کے ساتھ 28 افراد پرمشتمل وفد ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے ریاستی وزیر ڈاکٹراشوک چودھری نے ان کا خیرمقدم کیا۔

میانمار کے صدر، اپنی اہلیہ اور وفد کے ساتھ خصوصی طیارے سے صبح ساڑھے دس بجے کے قریب گیا ہوائی اڈے پر پہنچے۔ وفد میں میانمار کابینہ کے تین وزرا سمیت رخائن اسٹیٹ کے وزیراعلی بھی شامل ہیں۔

میانمار کے صدر بودھ گیا کے دو روزہ دورے پر

یہاں صدر اور ان کے وفد کا استقبال ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر اشوک چودھری ، گیاڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کیا ، صدر کااستقبال روایتی وثقافتی انداز میں فنکاروں نے رقص کرکے کیا۔

میانمار کے صدر بودھ گیا کے دو روزہ دورے پر

یہاں انہیں سرکاری اعزاز کے طور پر گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا۔ صدر سیدھے بودھ گیا پہنچے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مہابودھی مندر کا درشن کیا۔انہوں نے مندر کے اندرونی حصے میں خصوصی پوجابھی کیا اور ساتھ ہی مقدس بودھی درخت کی بھی زیارت کی۔

میانمار کے صدر بودھ گیا کے دو روزہ دورے پر

ہوائی اڈے سے بودھ گیا جانے کے دوران اسکولی طالبات نے سڑک کے کنارے بھارت اور میانمار کاپرچم لہراتے ہوئے انکااستقبال کیا۔

ان کی آمد پر حفاظتی انتظامات بھی پختہ تھے۔خود ایس ایس پی راجیو مشرا ان کی حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری سمبھالے ہوئے تھے۔

صدر یہاں میانمار موناسٹری بھی جائیں گے ، اس کے علاوہ بھی تقریبات میں ان کی شرکت متعوقع ہے۔یہاں ہفتے کو صبح میں پوجا کے بعد صدر آگرہ کے لیے روانہ ہونگے

میانمار کے صدر بودھ گیا کے دو روزہ دورے پر

ریاستی وزیراشوک چودھری نے کہا کہ ریاستی حکومت کی نمائندگی کے لیے وہ یہاں آئے اور صدر میانمار کااستقبال کیا۔

بہار کے گیا کو یہ فخر حاصل ہے کہ یہاں مہابودھی مندر اور وشنوپتھ مندر ہے ، یہاں ہمیشہ بیرون ممالک کے صدور اور وزیراعظم سمیت قدآور شخصیات کی آمد ہوتی ہے ، ان کے دورے سے سیاحت کا بھی فروغ ہوگا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details