ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں کورونا کے سبب ضلع انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ وہیں ضلع میں 100 بیڈ کا جدید ترین سہولیات سے آراستہ دوسرا آئسولیشن مرکز بھی مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے۔ ضلع صدر ہسپتال کمپلیکس میں واقع ایم سی ایچ عمارت کو موجودہ وقت میں کورونا کے لیے ایک خاص آئسولیشن کا مرکز بنایا گیا ہے۔ جہاں کورونا متاثرین کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی تعینات کردی گئی ہے۔
وہیں اس آئسولیشن مرکز میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس بڑی عمارت میں پہلی منزل پر ڈاکٹروں کے لیے ہے۔ جبکہ دوسری اور تیسری منزل پر مریضوں کو رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔