اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lovers Commit Suicide: مظفرپور میں گرل فرینڈ کی موت کے بعد بوائے فرینڈ نے بھی کی خودکشی - مظفرپور میں عاشق اور معشوقہ نے کی خودکشی

مظفر پور ضلع کے قاضی محمد پور تھانے کے پنکھا ٹولی میں سی اے کی تیاری کرنے والی طالبہ کی خودکشی کے بعد اس کے بوائے فرینڈ نے بھی جے پور میں آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ Girlfriend Boyfriend Committed Suicide

Girlfriend Boyfriend Committed Suicide
Girlfriend Boyfriend Committed Suicide

By

Published : Mar 26, 2022, 8:50 AM IST

ریاست بہار کے ضلع مظفر پور کے قاضی محمد پور تھانہ علاقے میں سی اے کی تیاری کر رہی طالبہ انجلی نے بدھ کی رات خودکشی کر لی۔ پولیس ابھی اس معاملے کا معمہ حل کر ہی رہی تھی کہ ایسے میں ایک اور خبر ملی کی انجلی کے عاشق نے بھی خودکشی کر لی ہے۔ انجلی کے عاشق وویک نے جے پور میں آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ boyfriend committed suicide after girlfriend death

معاملے میں وویک کے گھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ انجلی نے اپنے گھر والوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ وویک کے گھر والوں نے مزید الزام لگایا کہ لڑکی (انجلی) کے بھائی کی دھمکی سے ڈر کر وویک نے بھی خودکشی کرلی۔ وویک کے بھائی راہل نے بتایا کہ 'جمعرات کی صبح انجلی کے بھائی نے وویک کو فون کرکے خودکشی کرنے کی اطلاع دی تھی۔ جس کے بعد وویک نے جے پور میں ایک عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ Youth Jumped From Building Roof At Jaipur After Girlfriend Hanged In Muzarffarpur

راہل کا کہنا ہے کہ انجلی کے بھائی نے وویک کو دھمکی دی ہوگی جس کی وجہ سے وویک نے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ راہل نے بتایا کہ 'وویک کا افیئر انجلی کے ساتھ 8ویں کلاس سے ہی تھا۔ وہ ایک ساتھ اورینٹ کلب کے ایک اسکول میں پڑھتے تھے۔ اس نے بھی انجلی سے کئی بار فون پر بات کی تھی۔ وویک چار سال پہلے انجینئرنگ کرنے جے پور گیا تھا۔ اسے اپریل میں گھر آنا تھا۔ وہیں متوفی کے چچا سنجے ساہ نے بتایا کہ وہ دونوں کے افیئر سے واقف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: RTI Activist Vipin Agarwal Murder Case: آر ٹی آئی کارکن وپن اگروال کے والد نے ویڈیو جاری کیا

لڑکی کی لاش گھر کے بند کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ صبح دیر گئے تک کمرہ بند دیکھ کر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اہل خانہ کی اطلاع پر قاضی محمد پور تھانے کے سب انسپکٹر ششی کمار بھگت موقع پر پہنچے۔ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش کو نیچے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ تھانہ قاضی محمد پور پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details