اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرپور: پل کی ریلنگ توڑ کر ندی میں گری کار، تین لوگوں کی موت - بایا ندی

مظفر پور میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ندی میں گر گئی جس میں بارات سے لوٹ رہے تین لوگوں کی دردناک موت ہوگئی جب کہ تین افراد کو پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے بچالیا۔

Bihar News
Muzaffarpur News مظفرپور: پل کی ریلنگ توڑ کر ندی میں گری کار، تین لوگوں کی موت

By

Published : Jun 17, 2021, 10:38 AM IST

بہار کے مظفر پور میں جمعرات کی صبح ایک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ دراصل، سریا تھانہ علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے بایا ندی میں گر گئی۔ جس میں سوار تین لوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔ پولیس نے کار میں پھنسے تین لوگوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے بچایا۔

بارات سے لوٹنے کے وقت ہوا حادثہ

پولیس کے مطابق یہ حادثہ سریا بازار کا ہے۔ جانکاری کے مطابق کار میں سوار سبھی لوگ ایک بارات سے لوٹ رہے تھے۔ دیوریا کے دھرفری گاؤں میں بارات گئی تھی، کھانا کھا کر باراتی اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے سریا بازار کے پاس پل کی ریلنگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

لوگوں کی آواز سن کر موقع پر بھیڑ جمع ہوگئی۔ آناً فاناً میں پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے تین لوگوں کو کار سے باہر نکالا، جب کہ کار میں سوار تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details