اردو

urdu

ETV Bharat / state

رمضان المبارک: مسلمان گھروں پر ہی نماز ادا کریں گے - ایم مظہری

کورونا وائرس کے خطرات اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ مسجدوں کی بجائے اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں گے ذہنی طور پر لوگ اس کے لیے تیار ہیں۔

رمضان المبارک: مسلمان گھروں پر ہی نماز ادا کریں گے
رمضان المبارک: مسلمان گھروں پر ہی نماز ادا کریں گے

By

Published : Apr 25, 2020, 11:45 AM IST

پٹنہ کی سب سے بڑی مسجدوں میں شمار علی نگر کالونی میں واقع سر علی امام جامع مسجد ویران ہے۔ ہر سال رمضان کا چاند نظر آتے ہیں یہاں رونق بڑھ جاتی تھی تقریبا پانچ ہزار مصلیان بیک وقت نماز جمعہ اور تراویح ادا کرتے تھے۔ لیکن اس بار اس مسجد سے صرف اذان کی آواز آئے گی اور وہاں محض چار افراد تراویح کی نماز ادا کریں گے۔

علی نگر کالونی سمیت پورے پٹنہ کی مسجدوں کا یہی حال ہے۔

اس مسجد اور کالونی کے سکریٹری ایم مظہری اور رکن نیلم عباس چودھری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ کالونی کے لوگوں نے اس بار یہ طے کیا ہے کہ وہ تراویح، جماعت فرائض نماز اور تمام تر رمضان المبارک کے عبادات اپنے گھروں میں کریں گے۔

رمضان المبارک: مسلمان گھروں پر ہی نماز ادا کریں گے

ایم مظہری نے بھرے دل سے کہا کہ مسجدوں میں جمعہ کی نماز نہیں ہو رہی ہے۔ خصوصی طور پر اس مسجد میں یہاں صرف چار لوگ ہیں۔پیش امام موذن اور خادم انہوں نے کہا کہ کالونی کے لوگوں نے حکومت کے ذریعے دیے گئے ہدایت اور لوگ ڈاؤن کی پابندی کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس بار رمضان کے عبادت اپنے گھروں میں کریں گے۔ تراویح جیہ اور جمعہ میں بھی لوگ گھر میں ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کا یہ پہلا ہے رمضان ہے جب لوگ اور وہ خود مسجدوں سے دور ہیں ۔ لیکن کیا کیا جائے اس سے بچنے کے لیے فاصلہ بھی ضروری ہے اور حکومت کے ذریعہ لگائے گئے لاک ڈاؤن کی پابندی بھی کرنا ہے یہ ہمارے تحفظ کے لیے ہی ہے۔

کالونی اور مسجد کے رکن نیلم عباس چوہدری نے کہا کہ اس کالونی کے ہم تمام لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان میں عبادت گھر میں کریں گے ۔تراویح لوگ گھر ہی میں پڑھیں گے۔ حکومت کا نیا فیصلہ آنے تک لاک ڈاؤن کی پابندی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details