کیمور:کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کے سبب تمام مذبی مقامات بھی بند ہیں۔ اس دوران آج ماہ رمضان المبارک کا آخری جمہ بھی مسلمانوں نے اپنے گھروں میں ہی ادا کی۔
سرکاری گائیڈ لائن پر نمازیوں کی تنقید - All religious places banned due to lockdown
کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کے سبب تمام مذبی مقامات بھی بند ہیں۔ اس دوران آج ماہ رمضان المبارک کا آخری جمہ بھی مسلمانوں نے اپنے گھروں میں ہی ادا کی۔
حکومتی گائڈ لائن پر نمازیوں کی تنقید
حکومت کے جانب سے جاری گائڈ لائن کے مطابق عوامی دوری پر عمل کرتے ہوئے مساجد میں پانچ لوگوں کو ہی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے سبب آج رمضان المبارک کی آخری جمہ کی نماز مساجد میں ادا نہیں کر پانے سے نمازیوں میں اضطراب دیکھا گیا۔ لوگوں نے حکومت پر سخت تنقید بھی کی ہے۔
کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ مندر مسجد گرجا گھر جہاں لوگ خدا کے بارگاہ الہیٰ میں اس وبا کی خاتمہ کے لئے دعا کرتے۔ لیکن حکومت نے ان مقامات پر پابندی عائد کر دی ہے جو درست نہیں ہے۔