اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Brothers Donated Land For Temple کشن گنج میں دو مسلم بھائیوں نے مندر کےلیے زمین کا عطیہ دیا - کشن گنج میں ہندو مسلم اتحاد کی مثال

ہندو مسلم اتحاد کی مثال کشن گنج میں دیکھنے کو ملی۔ یہاں ایک مسلم شخص نے مندر کے لیے اپنی زمین عطیہ کی ہے، مسلم خاندان کے اس قابل تعریف کام کی پورا ضلع ستائش کررہا ہے۔

کشن گنج میں دو مسلم بھائیوں نے مندر کے لیے زمین عطیہ کیا
کشن گنج میں دو مسلم بھائیوں نے مندر کے لیے زمین عطیہ کیا

By

Published : Apr 7, 2023, 10:22 PM IST

کشن گنج: ایک طرف جہاں معمولی سی بات پر مار پیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں تو دوسری طرف بہار کے کشن گنج میں ہندو مسلم اتحاد پروان چڑھ رہا ہے۔ مسلم اکثریتی ضلع کشن گنج میں ایک انوکھی مثال پیش کرتے ہوئے دو مسلم بھائیوں نے ہنومان مندر کی تعمیر کے لیے اپنی زمین عطیہ کر دی۔ شہر کے روئی دھاشا وارڈ نمبر 24 کی واجپائی کالونی میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے ہنومان مندر کی تعمیر کے لیے اپنی زمین عطیہ کی ہے۔

گزشتہ روز ہنومان جینتی کے موقع پر شہر کے روئی دھاشا وارڈ 24 کی واجپائی کالونی میں ہنومان مندر کی تعمیر کے لیے مسلم برادری کے دو بھائی فیض احمد اور فضل احمد نے زمین کا ایک پلاٹ عطیہ کیا تھا۔ یہی نہیں، ہنومان جینتی کے دن جمعرات کو مندر کی سنگ بنیاد بھی رکھی گئی۔ اس موقع پر دونوں برادریوں کے لوگوں نے اپنی موجودگی درج کراکر آپسی بھائی چارے کی مثال پیش کی۔ اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔ پروہت جگناتھ جھا نے ویدک منتروں کے ذریعے زمین کی پوچا کی، پوجا کے بعد پرساد بھی تقسیم کیا گیا۔ پورا ضلع مسلم خاندان کے اس قابل ستائش کام کی تعریف کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

دراصل فیض اور فضل احمد کے والد مرحوم زیڈ احمد نے محلے کے مکینوں سے مندر کی تعمیر کے لیے زمین عطیہ کرنے کو کہا تھا۔ لیکن ان کی بے وقت موت ہو گئی۔ جس کے بعد اہل محلہ نے اس کی اطلاع اس کی بیوی اور بیٹوں کو دی جس کے بع سبھی لوگ خوشی خوشی تیار ہو گئے۔ اس موقع پر ونود مشرا، امر شرما، امیش اوجھا، دیپک جھا، پنکج جھا، امیت رنجن بھارتی، چندن وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details