اردو

urdu

گیا: علماء اورخانقاہوں کے سجادگان سوشل میڈیا کے ذریعہ بیداری مہم چلائیں گے

By

Published : May 4, 2021, 4:37 PM IST

گیا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر علماء نے کورونا سے بچاؤ کے لیے سوشل میڈیا پر بیداری مہم چلانے کا آغاز کیا ہے۔ خانقاہ منعمیہ چشتیہ گیا نے اس کی شروعات کی ہے۔

ریاست بہار میں گیارہ دنوں کے لیے لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، اس دوران گیا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر علماء، خانقاہ کے نمائندوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے بیداری مہم چلانے کی کمان سنبھالی ہے۔

خانقاہ چشتیہ منعمیہ رام ساگر گیا سے روزانہ سوشل میڈیا کے ذریعے وبا سے بچنے کے تعلق سے شرعی اعتبار سے جو باتیں اور تدابیر اختیار کرنے کا حکم ہے، اسکی جانکاری دی جائے گی، خاص طور پر ابھی بھی کچھ افراد کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے تعلق سے حساس نہیں ہیں. کچھ لوگوں کا سوشل میڈیا کے توسط سے یہ بھی دعویٰ ہے کہ کورونا کوئی وبا نہیں ہے جسکے سبب شہر گیا میں کچھ نوجوان کورونا گائڈ لائنز پر عمل پیرا نہیں ہیں۔

کورونا کے حوالے سے پھیلائی جارہی افواہوں پر لوگ دھیان نہ دیں اس کے لیے گیا کے علماء کرام آگے آنے لگے ہیں۔گیا کی مشہور خانقاہ چشتیہ منعمیہ ابوالعلائیہ رام ساگر گیا کے سجادہ نشین حضرت مولانا سید شاہ صباح الدین منعمی نے اپنے حلقہ احباب، مریدین اور عام لوگوں کے درمیان بیداری لانے کی غرض سے مہم شروع کی ہے۔


مولانا سید صباح الدین منعمی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ڈاکٹروں کی جو بھی گائیڈلائنز ہیں اس پر سختی سے عمل کریں کیونکہ اسلام نے بھی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے اصول بتائیں ہیں، کہا گیا کہ ہلاکتوں کی طرف خود کو لیکر نہ جاو، جہاں وبا پھیلی ہوئی ہے وہاں سفر نہ کریں اور وہاں سے دوسری جگہ جائیں بھی نہیں۔ اسلام نے انسانیت کو بچانے کی فوقیت دی ہے۔سب سے بڑا فرض ہے یہ ہے کہ لوگوں کو ہلاکتوں سے بچایا جائے۔ یہ وبا انتہائی خطرناک ہے اور اس سے بچاؤ کو لیکر ہرقدم اٹھانے چاہیے۔


انہوں نے بہار میں پندرہ مئی تک نافذ لاک ڈاون کی حمایت کی ہے اور کہا کہ آج ملک و ریاست کے حالات بہتر نہیں ہیں۔ اس حالات سے باہر نکلنے کے لیے اپنا تعاون ہی سب سے بڑا کام ہوگا، کیونکہ آج جو علاج کے لیے لوگ تڑپ رہے ہیں اس سے سب سے پریشان متوسط طبقہ ہی ہے۔لہٰذا اس کو معمولی طور پر نہ لیں بلکہ سختی کے ساتھ بچاؤ کے سارے کام کریں ۔


واضح رہے کہ گیا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے. ڈیڑھ سو کے قریب کورونا سے جان چکی ہے، اس مرتبہ مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی تیزی کے ساتھ کورونا بڑھا ہے، کئی علاقے کورونا سے بری طرح سے متاثر ہیں۔ ان سب چیزوں کو دیکھ کر علماء مسلسل لوگوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ مکمل حالات سے واقف ہوکر احتیاط برتیں

بائٹ مولانا سید شاہ صباح الدین منعمی، سجادہ نشین، خانقاہ چشتیہ منعمیہ رام ساگر گیا
رپورٹ سرتاج احمد گیا بہار

ABOUT THE AUTHOR

...view details