اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vande Mataram Controversy in Bihar Assembly: وندے ماترم گانے پر مختلف پارٹیوں کے مسلم رہنماؤں کا ردعمل - JDU Senior Leader Syed Afzal Abbas on vande mataram

بہار اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اختر الایمان Akhtarul Iman کی جانب سے وندے ماترم گانے کی مخالفت یہ تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کانگریس، جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے مسلم رہنماؤں Muslim Leaders نے بھی وندے ماترم تنازع پر رد عمل کا اظہار Reaction on Vande Mataram Controversy کیا ہے۔

Vande Mataram Controversy: وندے ماترم گانے پر مختلف پارٹی کے مسلم رہنماؤں کا ردعمل
Vande Mataram Controversy: وندے ماترم گانے پر مختلف پارٹی کے مسلم رہنماؤں کا ردعمل

By

Published : Dec 8, 2021, 10:03 PM IST

گذشتہ دنوں بہار اسمبلی سرمائی اجلاس Bihar Assembly Winter Session 2021 کے اختتام پر وندے ماترم گیت Vande Mataram Song گایا گیا جس کی مخالفت کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان AIMIM Leader Akhtarul Iman ایوان سے باہر نکل گئے تھے۔

Vande Mataram Controversy: وندے ماترم گانے پر مختلف پارٹی کے مسلم رہنماؤں کا ردعمل

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین All India Majlis-e-Ittehadul Muslimeen کے ریاستی صدر اخترالایمان Akhtarul Iman نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوان کے اختتام پر کبھی وندے ماترم Vande Mataram نہیں گایا گیا تھا۔ البتہ قومی ترانہ ضرور گایا گیا پھر جو گیت ہمارے آئین کے مطابق گانا ضروری نہیں ہے، اسے کیوں گایا گیا اور جو نہیں گا رہے ہیں، انہیں گانے پر مجبور کیوں کیا جا رہا ہے؟ ایوان کے اندر ہندتو ایجنڈا کو کبھی فروغ نہیں دیا جائے گا۔

وہیں، وندے ماترم گانے کو لیکر کانگریس، جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے مسلم رہنماؤں نے بھی رد عمل کا اظہار Muslim Leaders Reaction کیا ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی شکیل احمد خان Congress MLA Shakeel Ahmed نے کہا کہ یہ لوگ بی جے پی کی چالاکی کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں اور جذبات میں آکر رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔ مجھے وندے ماترم گانے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجلس صرف مسلمانوں کا اتحاد چاہتی ہے۔ اگر 80 فیصد والے بھی کسی اور اتحاد کے نام سے بنا لیں تو پھر ملک کا کیا ہوگا۔ ایسے نازک معاملے میں اخترالایمان کو سوچ سمجھ کر رد عمل ظاہر کرنا چاہیے۔

وہیں جے ڈی یو کے سینئر لیڈر افضل عباس Syed Afzal Abbas Senior Leader JDU نے کہا کہ وندے ماترم قومی ترانہ نہیں ہے، جسے گانا ضروری ہے۔ جو لوگ نہیں گانا چاہتے انہیں مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر اس گیت میں چند جملے ایسے ہیں، جس پر مسلمانوں کو اعتراض ہے۔ ہم زمین کی بندگی نہیں کرتے بلکہ زمین پر بندگی کرتے ہیں۔ ہم ایک خدا کے علاوہ کسی دوسری کی بندگی نہیں کر سکتے۔ یہ ہمارے عقیدہ کے خلاف ہے اور اگر کوئی گاتا ہے تو گائے ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Akhtarul Iman on Vande Mataram: آئین کے مطابق وندے ماترم گانا لازمی نہیں، پھر زبردستی کیوں؟

آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان اعجاز احمد RJD State Spokesperson Ijaz Ahmed نے کہا کہ بی جے پی بلاوجہ کے ایشو کو ہوا دیتی ہے، ابھی یوپی انتخاب سامنے ہے، اس لئے یہ ایسے مواقع کی تلاش میں ہے، جس سے ووٹ کا بکھراؤ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم گانے پر کسی کو مجبور کیا جانا شرمناک ہے۔ یہ کوئی قومی ترانہ نہیں ہے، جسے گانا لازمی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details