گیا:ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے ہونے والے انتخابات اب دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئے۔ مسلم رہنماوں کا ایک گروپ میئر کے عہدے کے لئے اس امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے بی جے پی کی حمایت حاصل ہے۔ Muslim Leaders In Gaya Support BJP Candidate For The Post Of Mayor In Municipal Corporation
میئر امیدوار کا نام شیام دیو پاسوان ہے۔ وہ ماضی میں بی جے پی کے ٹکٹ پر دو بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ اتفاق رائے کے بعد مسلم رہنماوں نے بی جے پی کے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حیران کن فیصلے نے گیا کی سیاست کو گرما دیا ہے۔ مسلم سیاسی رہنماوں کے اس فیصلے سے عام لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔مقامی باشندے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کی حمایت کرنے والے مسلم رہنماوں کی تنقید کر رہے ہیں۔