بہار قانون ساز کونسل کی چوبیس نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں اور اس میں ایک نشست گیا کی ہے، جہاں سے ابھی تک تین پارٹیوں کے امیدواروں نے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی ہے، اس میں این ڈی اے کی اتحادی جماعت جے ڈی یو کی موجودہ رکن قانون ساز کونسل کی رکن منورما دیوی، آرجے ڈی کی طرف سے رنکو یادو اور لوجپا پارٹی کی طرف سے ستیندر شرما نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ Muslim Leaders in MLC Election Campaign
وہیں حکمراں جماعت جے ڈی یو کے پوسٹرز، بینرز اور اشتہارات سے این ڈی اے اتحادی کی سبھی پارٹیوں کے بڑے وچھوٹے رہنماؤں کی تصاویر ہے لیکن ان اشتہارات اور پوسٹر بینرز سے جے ڈی یو کے مسلم رہنماؤں کی تصاویر غائب ہے، جبکہ جے ڈی یو میں کئی مسلم رہنما ہیں۔ Muslim Leaders in MLC Election Campaign
جے ڈی یو کے مسلم رہنماؤں میں اقلیتی بہبود کے وزیر زماں خان، رکن قانون ساز کونسل مولانا غلام رسول بلیاوی، گیا کی خاتون رہنما ورکن قانون ساز کونسل روزینہ نازش سمیت کئی سابق ضلع صدر اور پارٹی میں صوبائی وریاستی سطح کے مسلم رہنما ہیں۔ اس کے باوجود ان رہنماؤں کی تصاویر جے ڈی یو کی امیدوار منورمادیوی کے انتخابی پوسٹر بینرز اور اشتہارات سے غائب ہیں۔ البتہ ان پوسٹرز اور بینرز میں بی جے پی کے رہنما و ریاستی وزیر شاہنواز حسین کی تصویر ضرور ہے۔ Muslim Leaders in MLC Election Campaign
وہیں اس معاملے پر اب سیاست تیز ہونے لگی ہے، آرجے ڈی کے سینیئر رہنما و سابق ضلع پریشد عزیر احمد خان نے کہا ہے کہ جے ڈی یو کے لیے واضح ہے کہ وہ بی جے پی آئیڈیا لوجی کے ساتھ ہے اور اس پارٹی کے رہنماؤں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ مسلم رہنماؤں کو حاشیے پر ڈالیں۔ جے ڈی یو امیدوار منورما دیوی کو مسلم ووٹرز کا ووٹ چاہیے تاہم مسلم رہنماؤں کو عزت اور برابری کا حق نہیں دیں گی۔ Muslim Leaders in MLC Election Campaign