اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پارلیمینٹ میں مسلمانوں کی نمائندگی میں کمی تشویشناک' - jdu

بہار کے سابق رکن پارلیمان علی انور انصاری نے کہا کہ پارلیمان اور ریاستی اسمبلیوں میں مسلمانوں کی نمائندگی کم ہونا تشویشناک ہے۔

علی انور انصاری، سابق رکن پارلیمان

By

Published : Mar 21, 2019, 12:16 AM IST

علی انور انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ مسلمانوں کی نمائندگی پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں صفر تک پہنچ گئی ہےاور ایسا بی جے پی نے ایک سازش کے تحت کیا ہے۔

علی انور انصاری، سابق رکن پارلیمان

انہوں نے ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے باوجود بھی ایک ماہ قبل سیتامڑھی میں ایک بزرگ کو فرقہ وارانہ فساد کے نام پر زندہ جلا دیا گیا وہ ایک پسماندہ مسلمان تھے جن کا نام زین الدین انصاری تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details