ریاست بہار کے متھلانچل میں چھٹھ پوجا کا تہوار پورے امنگ اور بیداری کے ساتھ ہندو مزہب کے لوگ مناتے ہیں۔ دربھنگہ ضلع کے اوجھول پنچایت کے موسا پور گاؤں میں چھٹھ پوجا کی تیاری زوروں سے جاری ہے۔
دربھنگہ: مسلم رہنما نے چھٹھ گھاٹ کی صفائی کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دیا موسا پور گاؤں کے باسندہ ڈاکٹر بسنت کمار منڈل چھٹھ گھاٹ بنوانے میں جٹے ہیں۔ اس چھٹھ گھاٹ کو بنانے میں مدد کرنے کے لئے اس بار قومی یکجہتی کی مثال پیش کرتے ہوئے متھلا کے لال ڈاکٹر امام الحق امام نے اپنا تعاون دیتے ہوئے خود مدد کے لئے پہنچے۔
اس موقع پر متھلا کے لال ڈاکٹر امام الحق امام نے کہا کہ میں سب سے پہلے تہہ دل سے لوک آستھا کے تہوار چھٹھ پوجا کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پورے ملک کے لوگوں سے میں اپیل کرتا ہوں کہ سبھی لوگ آپسی بھائی چارہ قائم کرتے ہوئے گنگا جمنا کی تہزیب کے ساتھ تہوار منائیں۔
یہ بھی پڑھیں: گیا: چھٹ تہوار کے موقع پر ہندو مسلم اتحاد کا مظاہرہ
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم بھائیوں سے بھی میں اپیل کرتا ہوں کہ جس طرح عید مناتے ہیں، اسی طرح چھٹھ پوجا میں ساتھ دینے کا کام کریں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اس چھٹھ پوجا کے موقع پر پورے عالم سے کورونا وبا کا خاتمہ ہو جائے۔