اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Inelluctual وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹنگ نتیجہ خیز نہیں ہونے سے مسلم دانشوروں میں مایوسی

وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ملی تنظیموں کے نمائندوں اور مسلم دانشوروں کے ساتھ ہوئی میٹنگ پر مسلم دانشوروں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میٹنگ میں جو باتیں ہوئی ہیں ان پر عمل ضروری ہے ورنہ اس میٹنگ کو بے نتیجہ خیز کہا جا سکتا ہے۔ Muslim Inelluctual

وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹنگ نتیجہ خیز نہیں ہونے سے مسلم دانشوروں میں مایوسی
وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹنگ نتیجہ خیز نہیں ہونے سے مسلم دانشوروں میں مایوسی

By

Published : Jan 7, 2023, 1:19 PM IST

وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹنگ نتیجہ خیز نہیں ہونے سے مسلم دانشوروں میں مایوسی

گیا: ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش گاہ پر گزشتہ سوموار کو ریاست کے مسلمانوں کی میٹنگ ہوئی۔ تاہم میٹنگ کے بعد سوال کھڑے ہوئے کہ اس میٹنگ کا کیا فائدہ جس میں وزیر اعلیٰ کو بنیادی مسائل سے واقف نہیں کرایا گیا۔ اس حوالے سے گیا ضلع کے مسلم رہنماؤں اور دانشوروں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے اپنے تبصرے وتاثرات کا اظہار کرتے ہوئے میٹنگ کی پہل کو مثبت قرار دیا۔ تاہم نتیجہ خیز میٹنگ نہیں ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ڈاکٹر نفاست کریم نے اس حوالے سے کہا کہ ملت کا مسئلہ پیچھے رہ گیا۔ میٹنگ میں مسلم رہنماؤں کے علاوہ علمائے کرام اور دانشور بھی موجود تھے۔ کسی نے مسلمانوں کے درد اور مسائل کا اظہار نہیں کیا۔ اس میں وزیر اعلیٰ کا کیا قصور ہے؟ Gaya Muslim Inelluctual Reaction On CM Nitish Kumar And Minorities Meeting

نفاست کریم کہتے ہیں کہ وفد کو خاکہ تیار کرکے جانا چاہیے تھا کہ کن کن مسائل پر باتیں کرنی ہیں کیونکہ وہ مسلمانوں کی نمائندگی کے لئے پہنچے تھے۔ اگر بنیادی مسائل بھی حل نہیں ہوںگے تو کمیونیٹی جس مقام اور حیثیت میں ہے وہ وہیں پر ٹھہری رہے گی، انہوں نے کہاکہ چونکہ کچھ ایسے بنیادی مسائل ہیں جس کا علم حکومت کو نہیں ہے۔ کچھ مسائل ایسے بھی ہیں جو حکومتی منصوبوں میں ہے۔ اگر توجہ دی جائے تو منصوبوں کا فائدہ ہوگا۔مثال کے طور پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 2020کے اسمبلی انتخابات سے قبل اعلان کیا تھا کہ ریاست کے ہر ضلع میں۔اقلیتی اقامتی ہائی اسکول'کی تعمیر ہوگی جس میں بوائز اور گرلز دونوں کا علیحدہ ہاسٹل ہوگا۔ تاہم اس منصوبہ میں ایک شرط یہ رکھی گئی ہے کہ اسکول کی تعمیر وقف بورڈ کی زمین پر ہوگی جبکہ حقیقت ہے کہ زیادہ تر ایسے ضلع ہیں جہاں پر زمین ہے تاہم اس پر ناجائز قبضے ہیں یا پھر کسی ضلع میں وقف کی زمین ایک مقام پر اتنی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سوموار کو پٹنہ میں واقع سی ایم ہاوس میں مسلم دانشوروں ورہنماوں کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں گیا ضلع سے قریب 20 افراد شرکت کیلئے پہنچے تھے جن میں سبھی کا تعلق جے ڈی یو پارٹی سے ہے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے جب اس سلسلے میں مسلم رہنماؤں سے ان کے تاثرات جاننے کی کوشش کی تو سبھی نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کو تاریخی بتایا اور کہاکہ اس کے اثرات مرتب ہوں گے جس کافائدہ اقلیتی طبقہ کو براہ راست ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:Popularity of MIM in Bihar بہار میں ایم آئی ایم کی مقبولیت سے نتیش کمار پریشان؟

جے ڈی یو رہنما آفتاب عالم عرف رنکو سے نمائندہ نے سوال کیا کہ کیا آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی بہار میں بڑھتے دائرے سے جے ڈی یو خوفزدہ ہے تو انہوں نے اس حوالے سے جواب دیا کہ یہ میٹنگ بہار کے مسلمانوں کی بہبود کیلئے منعقد ہوئی تھی اور یہ کامیاب میٹنگ ہوئی ہے۔ Gaya Muslim Inelluctual Reaction On CM Nitish Kumar And Minorities Meeting

ABOUT THE AUTHOR

...view details