گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں چھٹ کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور یہ پرامن ماحول میں ختم بھی ہو گیا ہے۔ ضلع کے شہری حلقوں سمیت دیہی علاقوں میں بھی چھٹ تہوارجوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران سوشل میڈیا پر چھٹ تہوار کی مبارکباد بھی ایک دوسروں کی جانب سے پیش کی گئی تاہم اس دوران سب سے زیادہ ایک تصویر گیا کے وزیر گنج علاقہ کی وائرل ہو رہی ہے۔ جہاں ایک مسلم لڑکی چھٹ کی رسم کو ادا کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ لڑکی کا تعلق گیا ضلع کے وزیر گنج تھانہ علاقے کے میر گنج گاؤں سے ہے۔ اطلاع کے مطابق مسلم لڑکی گزشتہ 5 برسوں سے وہ چھٹ کے موقع پر اگتے اور ڈوبتے سورج کو ارق دیتی ہے۔ اس بار بھی وہ اس تہوار کی رسم ادا کرتے ہوئے نظر آئی، اس دوران لڑکی کے والدین بھی موجود تھے۔ جس سے یہ بھی واضح ہے کہ وہ والدین کی مرضی سے تہوار میں چھٹ پوجاکی رسم ادا کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: