انجینیئر محمد اسلام نے کہا کہ مختلف علاقوں میں اردو کی سرگرمی چھوٹے چھوٹے پیمانے پر اردو کے فروغ کے لئے کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر تارا پور کالج کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے اپنے خطاب میں اردو کی ترویج و اشاعت کے لئے ہمہ جہت کوشش کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اردو کا چلن عام ہے اس کو لوگ ایوان بالا اور ایوان زیریں میں خوب استعمال کرتے ہیں اور اردو کے اشعار سے ہی اپنی باتوں کو رکھتے ہیں لہذا ہمیں بنیادی سطح سے اردو کی ترویج و اشاعت کا کام انجام دینے کی ضرورت ہے۔
پروگرام سےخطاب کرتے ہوئے خادم اردو ڈاکٹر حبیب مرشدخان نے کہا کہ اردو کی بقا کے لئے نئی نسل کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر مسلم ایجوکیشن کمیٹی جگہ دے تو وہ بچوں کے لئے اردو کی کتاب مہیا کرانے کی ہم ذمہ داری لیں گے،جس سے بچوں میں اردو کی کہانیاں اور کتابوں کو پڑھنے کا شوق پیدا ہوگا۔ لیکن اس پروگرام کا المناک پہلو یہ تھا کہ سامعین کی زیادہ تر کرسیاں خالی تھیں، جس سے اردو سے جڑے لوگوں کا دلبرداشتہ ہونا لازم تھا۔