گیا:ریاست بہار کے شہر گیا کے مانپور میں واقع سدھارتھ پوری روڈ پر حاجی محمد یحیٰ اور مولانا عکرمہ کے ہاتھوں خادم شوروم کا افتتاح ہوا۔ شہر میں معروف چپل جوتے کی دوکان تنویر برادرس کے مالک نے خادم شوروم کا برانچ کھولا ہے۔
اس موقع پر مولانا عکرمہ نے موجود معززین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ موجودہ وقت میں ایک رواج عام ہے کہ دکان، مکان یاکسی بھی چیز کا افتتاح کسی ادکار یا سیاسی رہنماوں سے کرایا جائے۔ اس کے لئے لاکھوں روپیے خرچ کئے جاتے ہیں۔اس دوران نامو نمود کے لئے غیرشرعی کام بھی مسلمان کرتے ہیں۔ اس طرح کی چیزیں مسلم معاشرے میں عام ہوتی جارہی ہیں جبکہ ہماری روایت تو رہی ہے گھر کے بزرگوں،والدین یا کوئی ایسی شخصیت جو مذہبی وسماجی کاموں میں مصروف ہوتی ہے۔ اس سے افتتاح کراتے تھے لیکن آج کے مارڈن دور کے لوگ گھر کے بزرگوں سے افتتاح کرانے کو کمتر سمجھتے ہیں۔ہونا یہ چاہیے کہ سب سے پہلے اپنے والدین یا کسی بزرگ شخصیت سے افتتاح کرائیں جس سے اس جگہ پر خیروبرکت ہو.