اردو

urdu

ETV Bharat / state

'فنکار کا کوئی مذہب نہیں ہوتا' - بہار میں راون کا مجسمہ

بہار کے ظفر عالم برسوں سے بھائی چارے کی شاندار مثال پیش کر رہے ہیں ۔

'فنکار کا کوئی مذہب نہیں ہوتا'

By

Published : Oct 5, 2019, 10:15 PM IST

ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ظفر عالم کروڑوں عقیدت مندوں کے لیے گزشتہ دس برسوں سے راون کا مجسمہ بنا رہے ہیں۔

دسہرہ کے موقع پر باطل پر حق کی فتح کی علامت کے طور پر پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں جلایا جانے والا راون کا مجسمہ ظفر عالم دیگر کاریگروں کی مدد سے بناتے ہیں۔

'فنکار کا کوئی مذہب نہیں ہوتا'

8 اکتوبر کو منعقد ہونے والے 'راون ودھ' پروگرام میں یہ مجسمہ جلایا جائے گا جس موقع پر ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی موجود ہونگے۔

ظفر عالم کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دس برسوں سے دسہرہ کے موقع پر راون کا مجسمہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 'اس سال ہمیں راون کا مجسمہ بنانے میں تقریباً ایک مہینہ لگا'۔

مجسمہ بنانے والے کاریگر محمد سجاد نے بتایا کہ 'اس بار راون کے مجسمے میں تبدیلی کی گئی ہے۔اس بار راون کے مجسمے کی لمبائی 75 فٹ، میگھ نات کے مجسمے کی لمبائی 65 فٹ اور کمبھ کرن کے مجسمے کی لمبائی 65 فٹ ہے'۔

سجاد نے بتایا کہ اس بار مسلسل بارش کی وجہ سے مجسمے بنانے میں کاریگروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا'۔

ظفر عالم کا مزید کہنا ہے کہ 'فن کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے، عقیدت مندوں کے لیے راون کا مجسمہ بنا کر وہ اتحاد کی مثال پیش کرتے ہیں۔

انہون نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details