پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ لشکری گنج علاقہ میں جمعہ کی دیر شب گوپال دوبے اور بدنام زمانہ مجرم مادھو دوبے خاندان کے درمیان تنازعہ ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے تنازعہ نے تشدد کی شکل اختیار کرلی اور فریقین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلانی شروع کردی۔ زخمی گوپال دوبے کو علاج کے لئے نارائنا میڈیکل کالج جموہار میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔ وہیں اس واقعہ میں مادھودوبے کی بھی موت ہوگئی۔ پہلی نظر میں یہ معلوم ہوتا ہے کہ مادھو دوبے کا قتل پیٹ پیٹ کرکیا گیا ہے۔ متوفی آپس میں چچا بھتیجا بتائے جاتے ہیں۔
بہار: روہتاس میں بدنام زمانہ مجرم سمیت دولوگوں کا قتل - لشکری گنج علاقہ
بہار کے سہسرام کے نگر تھانہ علاقہ میں بالادستی کی کی لڑائی میں بدنام زمانہ مجرم سمیت دولوگوں کا قتل کردیا گیا۔
بہار: روہتاس میں بدنام زمانہ مجرم سمیت دولوگوں کا قتل
ذرائع نے بتایا کہ معاملہ جائیداد کے تنازعہ کا معلوم ہوتا ہے۔ مادھو دوبے بدنام زمانہ مجرم تھا اور اس پر پولیس پر حملہ، قتل، لوٹ سمیت متعدد معاملے درج تھے۔
وہ پہلے جیل بھی جاچکا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔