اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ کورٹ کے منشی کا قتل، ملزم فرار - بہار نیوز

ارریہ نگر تھانہ حلقہ کے کملداہا پنچایت کے بوچی گاؤں وارڈ نمبر 4 باشندہ 45 سالہ مکیش شرما ولد بالدیو شرما کی دیر شب قتل کر کے لاش کو گھر سے 300 میٹر کی دوری پر پھینک دیا گیا، آج صبح جب مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھا تو شور مچایا، ہلاک ہوئے شخص کی شناخت مقامی لوگوں نے مکیش شرما کی شکل میں کی جو ارریہ کورٹ میں منشی کی ملازمت کرتے تھے۔

ارریہ کورٹ کے منشی کا قتل
ارریہ کورٹ کے منشی کا قتل

By

Published : May 14, 2020, 4:07 PM IST

مقامی لوگوں کی اطلاع پر نگر تھانہ کے ایس ایچ او کنگ کندن پولس اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ارریہ صدر اسپتال بھیج دیا۔

دیکھیں ویڈیو

ہلاک ہوئے شخص کی بیوہ کے درخواست پر معاملہ درج کیا گیا ہے، جس میں پڑوسی کو نامزد کرتے ہوئے قتل کا الزام لگایا گیا ہے، قتل کی وجہ پہلے سے چل رہی رنجش بتایا جا رہا ہے۔

منجو دیوی کے مطابق پڑوسی اکھلیش شرما نے ان کے شوہر کو دو دن قبل دھمکی دی تھی، انہوں نے ڈر سے اپنے گھر میں کسی کو نہیں بتایا۔

وہیں ہلاک ہوئے شخص کے بھائی جگدیش شرما نے کہا کہ دیر شب تک جب مکیش گھر نہیں لوٹے تو رات 10 بجے فون کیا گیا تو اس نے کہا تھوڑی دیر میں آ رہا ہوں، پھر دوبارہ فون کیا گیا تو اس نے فون ریسیوں نہیں کیا۔

صبح میں خبر ملی کہ اس کے بھائی کی لاش گھر سے تین سو میٹر پر سڑک کے کنارے پڑا ہے۔

معاملے میں نامزد پڑوسی اکھلیش شرما رات سے ہی اپنے گھر سے فرار ہے، واقعہ کے بعد سے پورے علاقے میں ماتم چھایا ہے اور لوگ طرح۔ طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔

مکیش شرما اپنے پیچھے تین لڑکا سمیت بھرا پورا خاندان چھوڑا ہے۔ وہیں ایس ڈی پی او پسکر کمار نے کہا کہ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے، ملزموں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details