ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا علاقے میں دو دن قبل ایک موبائل تاجر کا قتل ہوا تھا تاہم اس قتل کا سراغ لگاتے ہوئے پولس نے 72 گھنٹہ میں خلاصہ کردیا۔
کیمور میں تاجر کے قتل کا خلاصہ اس معاملہ میں شامل دونوں نامزد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
اس کی جانکاری دیتے ہوئے ایس پی کیمور نے بتایا کہ قتل میں شامل امت کمار ولد انیل سنگھ موضع نوگڑھ، تھانہ بھگوان پور، رشبھ پانڈے، موضع کسیر تھانہ رامگڑھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کیمور میں موبائل تاجر کے قتل کی واردات کو انجام دینے والے اس کے ممیرے بھائی کو پولیس نے حراست میں لیا ہے انہوں نے بتایا کی گرفتار ملزم امت کمار کی ممیری بہن سے متوفی نتیش کمار کا ناجائز تعلقات تھا۔ اور امت و اس کے اہل خانہ کے لوگ اس کی برابر مخالفت کرتے تھے۔
اسی وجہ سے امت نے اپنے ساتھی رشبھ کے ساتھ مل کرکے قتل کی واردات کو انجام دیا۔
واضح رہے کہ بھبھوا کے نگر پالیکا کے پاس ایک موبائل دکاندار نتش کمار کی اس وقت موٹر سائیکل سوار دو جرائم پیشوں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا، جب وہ مارکیٹ سے سبزی لیکر گھر لوٹ واپس جارہے تھے اسی وقت نگر پالیکا کے ہی پاس گولی مار کر جرائم پیشہ فرار ہو گئے تھے جس کے بعد موقع پر ہی تاجر کی موت ہو گئی تھی۔